بوریوالا ، ہیڈ اسلام پر ریسکیو 1122کے زیر اہتمام مو ک ایکسر سائز کا انعقاد

جمعہ 11 مئی 2018 23:05

بوریوالا۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ کسی بھی نا گہانی صورتحال یا متوقع سیلاب کے خطرے سے نمٹنے کیلئے تما م محکمے ہمہ وقت تیار رہیں، موک ایکسرسائز کا مقصد محکموں کو متحرک کر نا اور ان کی کا رکر دگی کو چیک کر نا ہوتا ہے تا کہ کسی بھی ایمر جنسی سے بر وقت نمٹا اور عوام کے جان و مال کا تحفظ کیا جا سکے،انہوںنے ان خیا لا ت کا اظہار ہیڈ اسلام پر ریسکیو 1122کے زیر اہتمام مو ک ایکسر سائز کے مو قع پر خطاب کر تے ہوئے کیا ،اس موقع پر مختلف اداروں نے اپنے ریلیف کیمپ لگائے اور فرضی آزمائشی مشقیں بھی کیں، اسسٹنٹ کمشنر بو ریو الا راؤ تسلیم اختر، اسسٹنٹ کمشنر میلسی چوہدر ی عبد الغفار، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الر حمن گر مانی، ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر انجینئر دانش خلیل ، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفا رمیشن میاں نعیم عاصم، ڈپٹی ڈائر یکٹر لا ئیو سٹاک ڈاکٹر مسعود بابر علی و دیگر افسران بھی اس موقع پر مو جو د تھے، ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے مز ید کہا کہ کسی بھی انسان کی جان بچانا بہت بڑی نیکی اور اللہ تعالی اس کا اجرا عظیم دیتا ہے، ریسکیو1122کے افسران اور سٹاف ہمہ وقت دکھی انسا نیت کی خدمت میں مصروف ہیں ، مختلف اداروں اور خصو صی طور پر 1122کے نو جوانوں نے جس بھر پور مہارت اور پیشہ وارانہ صلا حیتوں کی بدولت مو ک ایکسر سائز میں بہتر ین کار کر دگی کا مظاہرہ کیا ہے وہ یقینا قابل تعریف ہے، انہوں نے کہا کہ حکو مت پنجاب نے ریسکیو 1122 کے دائر ہ کار کو مز ید بڑھا دیا ہے ، اب دیہاتوں اور قصبوں کے لوگ بھی اس سے مستفید ہو رہے ہیں ،تقریب سے ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر انجینئر دانش خلیل نے بھی خطاب کیا، قبل ازیں ریسکیو1122کی بوٹس نے مہمانوں کو سلامی پیش کی ، ریسکیو نواجونوں نے اپنی صلا حیتوں کے جو ہر دکھائے او ر پانی میں پھنسے ہوئے لوگوں کو باہر نکالہ، مو ک ایکسر سائز کے مو قع پرہیڈ اسلام میں دریا ستلج کے کنارے ریسکیو1122، محکمہ لا ئیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ، محکمہ سو ل ڈیفنس، میو نسپل کمیٹی اور دیگر محکموں نے اپنے اپنے سٹال لگائے۔