Live Updates

آئندہ انتخابات کے نتائج کے حوالے سے غیر ملکی میڈیا نے بھی پیشن گوئی کردی

غیر ملکی میڈیا آجکل عمران خان کو کافی کوریج دے رہا ہے، قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ تحریک انصاف کے سربراہ وزارت عظمیٰ کی کرسی کے قریب سے قریب تر ہوتے جا رہے ہیں: عارف نظامی

muhammad ali محمد علی جمعہ 11 مئی 2018 20:47

آئندہ انتخابات کے نتائج کے حوالے سے غیر ملکی میڈیا نے بھی پیشن گوئی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) آئندہ انتخابات کے نتائج کے حوالے سے غیر ملکی میڈیا نے بھی پیشن گوئی کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومتوں اور اسمبلیوں کے تحلیل ہونے میں چند ہی روز باقی رہ گئے ہیں۔ اسمبلیاں اور حکومتیں تحلیل ہونے کا وقت قریب آتے ہی ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے آئندہ انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

ملک کی تمام بڑی و چھوٹی سیاسی جماعتیں انتخابات کی زور و شور سے تیاریاں کر رہی ہیں۔ خاص کر تحریک انصاف اس سلسلے میں سب سے زیادہ متحرک نظر آتی ہے۔ ملکی سیاست کے بڑے بڑے نام اور مخالف سیاسی جماعتوں کے رہنما جوق در جوق تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے عمران خان کو غیر ملکی میڈیا میں بھی اچھی خاصی کوریج دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا نے موجودہ ملکی سیاسی حالات کا تجزیہ کرتے ہوئے آئندہ انتخابات کے نتائج کے حوالے سے اپنی پیشن گوئی بھی کردی ہے۔ اس حوالے سے معروف اور سینئر صحافی عارف نظامی نے بھی ردعمل دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آجکل عمران خان کی ہوا چل رہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا بھی آجکل عمران خان کو کافی کوریج دے رہا ہے۔

عمران خان کو ماضی میں ایسی خصوصی کوریج ان کے کرکٹ کیرئیر کے دنوں میں دی جاتی تھی۔ اب پھر انہیں عالمی میڈیا میں بھرپور کوریج ملنے لگی ہے۔ عالمی میڈیا میں بھی تحریک انصاف میں جوق درجوق شامل ہونے والے رہنماوں کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ پاکستان میں اس وقت انتخابات جیتنے کیلئے تگڑے مانے جانے والے رہنماوں کا جھکاو عمران خان کی جماعت تحریک انصاف کی جانب ہے۔ ایسے میں عالمی میڈیا کی پیشن گوئی ہے کہ ہر گزرت دن کیساتھ تحریک انصاف کے سربراہ وزارت عظمیٰ کی کرسی کے قریب سے قریب تر ہوتے جا رہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات