اٹک ، موٹر وے پر پولیس کی ناکہ بندی ، کے پی کے سے گاڑی کے ذریعے منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

جمعہ مئی 23:08

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) موٹر وے پر پولیس کی ناکہ بندی ، کے پی کے سے گاڑی کے ذریعے منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی منشیات فروشوں سے ایک کلو سے زائد منشیات برآمد مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر انچارج چوکی سٹی حضرو محمد صداقت خان نے ہمراہ ملازمان مخبر کی اطلاع پر چھچھ انٹر چینج پر پی ایچ پی کے عملہ کے ہمراہ دوران ناکہ بندی پشاور کی جانب سے آنے والی کار نمبر LEA-120 جو انتہائی تیز رفتاری سے آ رہی تھی کو ناکہ پر روکا گاڑی میں سوار عادل محمد ولد پرویز ساکن محلہ عبدالواحد شیر گڑھ ، عثمان علی ولد سید گل ساکن فقیر آباد شیر گڑھ ، ارب علی ولد محمد اللہ ساکن محمود آباد شیر گڑھ تحصیل تخت بائی ضلع مردان کی جامہ تلاشی کے دوران ان کے قبضہ سے الگ الگ ٹکڑوں میں بٹی 1100 گرام چرس برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ۔