اٹک ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کا شالیمار بیکر کے سیل کارخانہ پر سٹی پولیس کے ہمراہ چھاپہ

بیکری مالکان سیل شدہ کارخانے کی سیل توڑ کر خفیہ رستے سے سامان تیار کر رہے تھے بیکری مالکان کی فوڈ اتھارٹی کے عملہ کو جان سے مارنے کی دھمکیوں اور سرکاری اشیاء کو جلانے سمیت کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج

جمعہ مئی 23:08

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا شالیمار بیکر کے سیل کارخانہ پر سٹی پولیس کے ہمراہ چھاپہ ، بیکری مالکان سیل شدہ کارخانے کی سیل توڑ کر خفیہ رستے سے سامان تیار کر رہے تھے بیکری مالکان کی فوڈ اتھارٹی کے عملہ کو جان سے مارنے کی دھمکیوں اور سرکاری اشیاء کو جلانے سمیت کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی آفیسر اٹک حافظ احمد نواز نے تھانہ سٹی میں بیان کیا کہ میں ہمراہ فوڈ سیفٹی افسران مریم شفیق اعوان ، مدیحہ اختر ، اسسٹنٹ فوڈ افسران ماریہ امتیاز ، محمد عابد مجید اور ہمراہ تھانہ سٹی پولیس اٹک جب معائنہ کرنے شالیمار بیکری ( کارخانہ ) پہنچے تو دوران معائنہ ہم نے دیکھا کہ کارخانہ میں دیوار توڑ کر بیکری کی اشیاء کی تیاری کا کام جاری تھا موقع پر کارخانہ میں تیار شدہ تازہ بیکری اشیاء موجود تھی اور وہ خفیہ رستہ جو کارخانہ کیساتھ دکان کی ایک دیوار توڑ کر اندر داخل ہونے کیلئے بنایا گیا تھا ہم نے تمام شوائد پولیس کی موجودگی میں اکھٹے کرنے کے بعد کارخانہ دوبارہ سیل کر دیا جس پر بیکری مالکان افتخار خان ، عمران خان ولد راضی خان اور راضی خان نے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے سرکاری اشیاء کو جلایا ، یونٹ کا دوازہ توڑا اور پنجاب فوڈ اتھارٹی اٹک کے افسران اور عملہ کو مارنے کی کوشش کی دھمکیاں دیں اور گالی گلوچ کی پولیس نے بیکری مالکان کے خلاف 186,506 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔