کوئٹہ، یہاں کے باشعور عوام کے سامنے پارٹی کی قربانیاں اور جدوجہد ایک کھلی کتاب کی طرح عیاں ہے، رہنماء بلوچستان نیشنل پارٹی

عوام کی حقیقی معنوں میں حقوق کی ترجمانی کا حق ادا کیا یہی وجہ ہے کہ آج لو گوں کے جوق درجوق پارٹی میں شمولیت سے پارٹی کی پذیرائی میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے، غلام نبی مری ، صدر طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ و دیگر کا شمولیتی جلسہ سے خطاب

جمعہ 11 مئی 2018 23:08

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ یہاں کے باشعور عوام کے سامنے پارٹی کی قربانیاں اور جدوجہد ایک کھلی کتاب کی طرح عیاں ہے پارٹی نے طویل ترین جدوجہد کا سامنا کر تے ہوئے ہر ممکن موڑ پر عوام کی صفوں میں موجود ہو کر جاری نا انصافیوں کے خلاف پالیسیوں کا سیاسی اور جمہوری انداز میں مقابلہ کر تے ہوئے عوام کی حقیقی معنوں میں حقوق کی ترجمانی کا حق ادا کیا یہی وجہ ہے کہ آج لو گوں کے جوق درجوق پارٹی میں شمولیت سے پارٹی کی پذیرائی میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے پارٹی کسی بھی صورت میں یہاں کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے اور انہیں پسماندگیوں ، محرومیوں پسماندگیوں سے نکالنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری ، ضلعی نائب صدر طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ ، یونین کونسل شادینزئی کے چیئرمین میر قاسم پرکا نی ، ملک ابراہیم شاہوانی، اسد سفیر شاہوانی، جان محمد مینگل ، ظفر نیچاری ، امیر حمزہ سمالانی ، فاروق سمالانی نے گزشتہ روز پرکانی ٹائون ہزارہ گنجی میں امیر حمزہ اورآصف سمالانی کے 25 ساتھیوں پارٹی میں شمولیت کے موقع پر شمولیتی پروگرام سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر پروگرام کی کا رروائی ڈاکٹر محمد ابراہیم بنگلزئی سرانجام دی مقررین نے کہا ہے کہ علاقے کو سابقہ حکمرانوں نے علاقے کو پسماندہ رکھتے ہوئے سیاست کی بنیاد پر تمام ترقیاتی فنڈز اور دیگر سہولیات سے مکمل طور پر نظرانداز کیا اور اپنے گروہی ذاتی مفادات کو تقویت دینے کی کوشش کی آج علاقہ مکمل طور پر بنیادی ضروریات وسہولیات سے محروم ہے علاقے کے عوام در بدر کے ٹھو کریں کھا رہے ہیں سابقہ حکمرانوں کی ناکام طرز حکمرانی اور مستقل بنیادوں پر یہاں کے عوام کو ترقیاتی پیکج پر کوئی خاص میکنزم وحکمت عملی ترتیب نہیں دی اور تمام تر فنڈز کو کرپشن کی نذر کیا انہوںنے کہا ہے کہ پارٹی نے ہمیشہ اجتماعی قومی مفادات کو اولیت دیتے ہوئے شعوری جدوجہد کو عملی طور پر پروان چڑھایا کیونکہ ہمارے جدوجہد کا بنیادی مقصد اور محور ہر گز تعصب تنگ نظری گروہی مفادات ارد گرد نہیں گھومتا ہے ہم بلوچستان کے عوام کی بلا رنگ ونسل مذہب زبان سے بالاتر ہو کر ان کی حقوق کی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں اور ہمیشہ صوبے کے وسیع تر قومی مفاد اور اجتماعی شعوری سیاست، فکر وفلسفے کو آگے بڑھاتے ہوئے یکجہتی، اتحاد واتفاق بھائی چارگی کی فضاء کو برقراررکھنے کے لئے جدوجہد کر تے چلے آرہے ہیں کیونکہ متحد ہوئے بغیر ہم کسی بھی صورت میں اپنے صوبے کی ساحل ووسائل اور حقوق کی تحفظ نہیں کر سکتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ آج وہی لوگ جنہوں نے بلوچستان میں جاری نا انصافیوں کے وقت مکمل طور پر خاموشی اختیار کی اور چھپی ہوئی تھے اور کئی بھی نظر نہیں آرہے تھے آج جب الیکشن کی دور درہ ہے وہ عوام کو سب سبز باغ دکھانے اور اپنے لوٹ کھسوٹ کرپشن مراعات ومفادات ظلم وانصافیوں کو چھپانے کے لئے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے مصروف ہے عوام انہیں مسترد کر تے ہوئے ان کے دور حکومت میں کئے گئے نا انصافیوں ناروا پالیسیوں کا ایک ایک پائی کا حساب لیں گے اور عوام کی فیصلوں سے ہر گز بچ نہیں پائیں گے اس موقع پرا میر حمزہ پرکانی ، محمد آصف سمالانی، رشید خان سمالانی، محمد گل ، بشیر احمد، امیر حمزہ محمد حسنی، قدیر احمد ، نصر اللہ، امان اللہ، محمدسرور ، عصمت اللہ ماما، محمد اکبر ،مولانا مطیع الرحمان،عبدالقدوس ، صفی اللہ، محمد اشرف ، نور بخش ، امین اللہ ، غلام سرور، رحیم داد ، تشمیر خان اور بشیر نے اپنے ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کیا۔