نوشکی، انجمن تاجران کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری

جمعہ 11 مئی 2018 23:08

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) انجمن تاجران کی نومنتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں منعقد ہوئی حلف برداری تقریب میں تاجر برادری سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کے مہمان خاص کمانڈنٹ نوشکی ملیشیاء کرنل اظہر علی شیراز جبکہ اعزازی مہمان انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ اور ڈپٹی کمشنر ظفر علی محمد شہی تھے ا نجمن تاجران کے صوبائی صدرعبدالرحیم کاکڑ نے نومنتخب کابینہ اراکین سے حلف لیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ کرنل اظہر علی شیراز انجمن تاجران کے مرکزی صدر عبدالرحیم کاکڑ ڈپٹی کمشنر ظفر علی محمد شہی انجمن تاجران کے صدرسعید بلوچ ڈسٹرکٹ چیرمین میر اورنگ زیب جمالدینی میونسپل کمیٹی کے چیرمین سردار منظور پرکانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالروف بڑیچ نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر میر ظاہر خان جمالدینی حاجی محمد یسین مینگل اللہ داد ترین زمیندار رہنما حاجی نور احمد بلوچ ملک غوث بخش میرانزئی اور زوالفقار بلوچ نے کہابازار اور تاجر برادری کے مسائل کا حل سرکاری آفسیران عوامی نمائندوں اور تاجر برادری کی زمہ داری ہے شہر میں صفائی کی صوتحال اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب ٹریفک نظام کو بہتر بنانا اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے تاجر برادری اور انتظامیہ کو اپنا بھر پور کردار ہوگا تجارت ملک میں معاشی طور پر اہمیت کا عامل ہے ملکی معیشت تاجروں کی مرہون منت ہے تاجروں کی خوشحالی ملک کی خوشحالی تصور ہوگی اگرا تاجر کمزور ہونگے تو ملکی معیشت بھی کمزور ہوگا ہماری ترجیحات میں ہے کہ تاجر خوش رہے تاکہ ملک معاشی طور پر ترقی کرسکیں انہوں نے کہا بیروزگاری کے خاتمے اور امن و مان کی بحالی کیلئے ضروری ہے کہ تفتان و چمن بارڈرز کی طرح نوشکی زیرو پوائنٹ بھی کاروبار کیلئے کھول دیا جائے تاکہ لوگوں کو روزگار کی سہولیات میسر ہو کیونکہ بے روزگاری کے سبب شریف لوگ بھی مجبوراً چوری اور ڈاکہ زنی کی جانب راغب ہونگے مقررین نے کہا کہ تاجر برادری کیلئے ضروری ہے کہ وہ اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرے آج تاجر برادری کی اتفاق و اتحاد کی وجہ سے چمن تا گوادر اور کوئٹہ تا ژوب ایک طاقت اور قوت کے طور پر اپنے مسائل کی حل کو ممکن بنائے ہوئے ہیں خوشی کامقام ہے کہ نوشکی کے تاجر انتظامیہ عوامی نمائندے اور فورسز ایک پیج پرمتحد ہے تاجر برادری کو تحفظ کی فراہمی کے حوالے سے فورسز کا کردار قابل تحسین ہے انہوں نے کہا کہ تاجر برادری پر اہک ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ گرانفروشی زخیرہ اندوزی تجاوزات سے گریز کرتے ہوئے صفائی کا خاص خیال رکھیں شہر و گردو نواح میں صفائی کا ذمہ دار صرف میونسپل کمیٹی نہیں بلکہ تاجر برادری اور سول سوسائٹی شہر کی خوبصورتی اور صفائی کی صورتحال پر اپنا بھر پور کردار ادا کرے مقررین نے کہا کہ بازار میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے تجاوزات کے خاتمے اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب سلاٹر ہاوس کی تعمیر بجلی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے سبزی مارکیٹ گوشت مارکیٹ اور ایم ٹی مارکیٹ کو سہولیات کی فراہمی ٹریفک نظام کو بہتر بنانے بازار میں پینے کی پانی کی فراہمی کے حوالے سے تاجران انتظامیہ اور فورسز پر مشتمل کمیٹی بنائی جائیگی جو ان مسائل کی حل کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کریگی ۔