مریم نواز کی عدم موجودگی، احتساب عدالت میں لیگی رہنما و کارکنان بھی غیر حاضر

نواز شریف ادھر اُدھر دیکھتے عدالت میں حاضری کے بعد روانہ ہو گئے

جمعہ مئی 23:08

مریم نواز کی عدم موجودگی، احتساب عدالت میں لیگی رہنما و کارکنان بھی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) مریم نواز کی عدم موجودگی کے باعث احتساب عدالت میں لیگی رہنماء و کارکنان بھی غیر حاضر ہو گئے۔ سابق و زیر اعظم نواز شریف ادھر اُدھر دیکھتے عدالت میں حاضری کے بعد روانہ ہو گئے۔ جمعہ کے روز سابق وزیراعظم میاں نواز شریف احتساب عدالت میں پیش ہوئے تو ان کی بیٹی مریم نواز ان کے ہمراہ نہیں تھیں۔

مریم نواز کی عدم موجودگی میں بڑی تعداد میں لیگی وزراء اور ایم این ایز بھی احتساب عدالت نہیں آئے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزراء مریم اورنگزیب ، دانیال عزیز،، چوہدری جعفر اقبال، ایم این اے ملک ابرار، سابق ایم این اے ملک شکیل اعوان، میئر اسلام آباد شیخ انصر محمود کے علاوہ بڑی تعداد میں پارٹی عہدیداران غیر حاضر تھے۔ میاں نواز شریف نے اس بات کو نوٹ کیا اور مایوسی کا اظہار کیا۔

نواز شریف جب کمرہ عدالت میں آئے تو ان کے ساتھ سینیٹر پرویز رشید تھے جب وہ اپنی نشست پر بیٹھنے لگے تو انہوں نے پچھلی نشست پر براجمان خیبر پختونخوا ن لیگ کے صدر انجینئر امید مقام کو اپنے ساتھ بیٹھنے کے لئے کہا مگر حنیف عباسی ساتھ بیٹھ گئے جس پر میاں نواز شریف نے برا منایا ، حنیف عباسی نے دس منٹ کے بعد پانی نشست خالی کی اور امیر مقام میاں نواز شریف کے ساتھ والی نشست پر آکر بیٹھ گئے۔۔