Live Updates

جن پارٹیوں نے دہشت گردوں کو استعمال کیا وہ قوم کو جواب دہ ہیں ، نیر بخاری

ان جماعتوں کی کوتاہیوں کی وجہ سے ملک کی معیشت بے حال ہے ،ادھار مانگ کر حکمران عیاشیاں کرنا چھوڑ دیں، عوامی اجتماعات سے خطاب

جمعہ 11 مئی 2018 23:13

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ پارٹی تنظیموں کے رکنیت سازی کیمپ کامیابی سے جاری کارکنوں سے براہ راست رابطوں کے ذریعے متحرک کرنے کے لئے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے راولپنڈی کے کیمپوں کا دورہ کیا۔ نیر بخاری نے عوامی اجتماعات سے خطاب میں کہا کہ جن پارٹیوں نے دہشت گردوں کو استعمال کیا وہ قوم کو جواب دہ ہیں ان جماعتوں کی کوتاہیوں کی وجہ سے ملک کی معیشت بے حال ہے، ادھار مانگ کر حکمران عیاشیاں کرنا چھوڑ دیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاداریاں تبدیل کرانے کی سیاست 2002 سے جاری ہے لیکن اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی سیاسی قیادت نے دہشت گردوں کو چیلنج نہیں کیا اور بلاول بھٹو زرداری وہ واحد سیاسی لیڈر ہے جس نے آج دہشت گردوں کو للکارا ہے۔

(جاری ہے)

محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے قتل میں ملوث دہشت گرد آج کھلے عام پھر رہے ہیں جو دہشتگردی کی سرپرستی کے مترادف ہے۔

دہشت گردوں نے بی بی شہید کو پی پی پی اور اولاد سے الگ نہیں کیا بلکہ قوم سے جرا ٴت مند دلیر عوام دوست رہنما چھین لی۔ پی پی پی بھٹو خاندان اور کارکنوں کی ملک و ملت کے لیے قربانیوں کی ایک تاریخ ہے۔ ہم عہد کرتے ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں دہشت گردانہ سوچ کا خاتمہ کرکے پاکستان کو حقیقی فلاحی پاکستان بنائیں گے۔ آئندہ انتخابات میں غیر جمہوری قوتوں کو عوامی قوت سے شکست دیکر نشان عبرت بنا دینگے۔

نیر بخاری نے کہا کہ ملک کو آئین کا جمہوری تحفہ دینے والی پی پی پی یر غیر آئینی قدم کی راہ روکی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی بنیاد آج بھی مضبوط ہے۔ عمران خان کے کارکن کے پی میں اسے چھوڑ گئے مگر سند ھ میں پیپلز پارٹی کو کسی نے نہیں چھوڑا۔ پنجاب میں آئندہ الیکشن میں اپنا حصہ لے لیں گے جو خود کو بے گناہ ثابت نہیں کر سکے عدلیہ پر الزامات لگا رہے ہیں۔ کیمپوںمیں سٹی صدر بابر جدون، چوہدری افتخار قاسم، ظہیر سلیم اعوان، مہدی حسن، اویس واسطی، راجہ ظہہیر ارسلان کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات