پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف کارروائیوں میں کارروائیوں کے بعد 8ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعہ 11 مئی 2018 23:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف کارروائیوں میں کارروائیوں کے بعد 8ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے عزیز بھٹی، فریئر، آرام باغ، گذری اور سولجر بازار سے 6 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزمان میں انظاروحید،حمید زمان، کامران عرف عالم دھوبی،عابد عرف ننا دھوبی،امان اللہ اور دانش گلفام شامل ہیںجبکہ عزیز بھٹی اور درخشاں سے اسٹریٹ کرمنلز عمران رضا عرف خشک اور شہزاد گلفام عرف شادا کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں 2 اسٹریٹ کرمنلز 6 منشیات فروش شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی۔