سینئیر صحافی ابرار بختیار اور ادریس بختیار کی والدہ کے انتقال پر چئیرمین بلدیہ شرقی و دیگر کا اظہار تعزیت

جمعہ 11 مئی 2018 23:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور، وائس چئیرمین عبدالرؤف خان، میونسپل کمشنر اختر علی شیخ، ڈائریکٹر انفارمیشن محمد فرحان خان و دیگر افسران نے سینئیر صحافی ابرار بختیار اور ادریس بختیار کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللّہ پاک مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔