سکھرکی بلد یاتی قیادت کا مشن دکھی انسانیت کی خدمت اورہرسطح پرشہریوں کوممکنہ سہولتوں کی فراہمی ہے ، بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ

جمعہ 11 مئی 2018 23:14

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ سکھرکی بلد یاتی قیادت کا مشن دکھی انسانیت کی خدمت اورہرسطح پرشہریوں کوممکنہ سہولتوں کی فراہمی ہے جوبلاول بھٹوزرداری کا ویژن ہے لہٰذااسی جذبہ کے تحت ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے جو جھونپڑیوں میں رہتے تھے،آ تشزدگی سے ہونے والے نقصان پران کی ہرطرح کی امداد کا آ غاز کر دیا گیاہے فوری طور پر 4لاکھ کی امداد کے علاوہ گھریلواستعمال کا سامان کا پیکیج اشیاء خو ردنوش فراہم کردی گئی ہیں تاکہ متاثرین عملی زندگی کا آ غازکرسکیں ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے سبزی منڈ ی کے نزدیک جھونپڑ یوں میں آگ لگنے والے متاثرین سے امدادی سامان تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے کیا ،ڈ پٹی میئرطارق چوہان ،صدر پی پی پی سکھر مشتاق احمد سرہیو،اقلیتی رکن ایشور لال ،عمران مینگل اور ڈ اکٹر دوارکا بھی موجود تھے ،میئرسکھر نے کہا کہ متاثرین کی مستقل آ بادی کے لئے اقدامات کئے جائیں اس سلسلہ میں سروے ہوگا جبکہ متاثرین میں سے 20افراد کو سینٹر ی ورکرز ،مالی کی ملازمتیں دی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم ہر وقت ان کے ساتھ ہیں ، انہوں نے جل کر ہلاک ہونے والے بچے کے ورثاء کو 1 لاکھ روپے دینے کابھی اعلان کیا ، مشتاق احمد سر ہیو نے کہا بھٹو ویژن ہمارا مشن ہے ، غریبوں کی عملی مد د ہمارا عزم ہے ، مقامی قیادت متاثرین سے عملی ہمدردی کررہی ہے ، میئرسکھر نے جس طرح متاثرین کا فوری ساتھ دیا وہ ہمارا منشور ہے میں میئرصاحب کے اس اقدام سے بہت خو ش اور مطمئن ہوں ، ان کے لئے دعا گو بھی ہوں اس قبل ڈ پٹی میئرطارق چوہان نے کہا کہ جب میئرسکھر کو واقع کی اطلاع دی وہ فوری طور پر متاثرہ جگہ آ گئے ،فائر بریگیڈبھی بلا تاخیر پہنچ گئی ہمیں نقصان کا دکھ ہے اس لئے پارٹی کو نسلر ایشور لال کے سپرد امدادی کام کر دیئے گئے باقی سہولتوں کی فراہمی بھی ممکن بنائی جائے گی تاکہ متاثرین اپنے خاندانوں کے ساتھ دوبارہ زندگی بسر کرنے کے قابل ہوں عمران مینگل نے کہا کہ ہمارا پارٹی منشورلوگوں کو گھر دینا ہے ہم ا ٓ پ کی آ باد کاری کریں گے گوکہ یہ ایک مشکل کام ہے انہوں نے کہا کہ میئرسکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ سابق میئرسکھر سینیٹر اسلام الدین شیخ کی تقلید کررہے ہیں جس طرح انہوں نے شہر اور شہریوں کی خدمت کی میئرسکھر بھی یہی عز م رکھتے ہیں بعد ازاں میئرسکھر نے امدادی سامان تقسیم کیا جبکہ متاثرین نے بتایا کہ بعض حلقوں نے وہاں آ کر ہم سے زبانی ہمدردی کا اظہار کیا لیکن ہماری اصل مد د میئرسکھر نے کی ہے ہماری برادری ان کی احسانمند ہے ،انہوں نے شناختی کارڈ جلنے کا ذ کربھی کیا ۔

متعلقہ عنوان :