کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے

محمّد زبیر حبیب صدر اور اولمپئن کامران اشرف متفقہ طور پر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری منتخب

جمعہ 11 مئی 2018 22:55

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے نامزد کردہ الیکشن کمشنر سندھ، ریٹائرڈ بریگیڈیئر مُختار احمد فارانی اور ڈائریکٹر اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ سندھ گورنمنٹ شہزاد پرویز بھٹی کے زیر نگرانی کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے الیکشن مکمل ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جس میںمتفقہ طور پر محمّد زبیر حبیب صدر، اولمپیئن کامران اشرف جنرل سیکرٹری اور محمّد علی جعفری خزانچی منتخب ہوئے۔

جبکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن میں چار ریپریز ینٹیٹو کا فیصلہ بھی ہوگیا، جس کے مطابق اولمپیئن کامران اشرف، اولمپیئن قمر ابراہیم، اولمپیئن سمیر حُسین اور طارق میر پی ایچ ایف میں کراچی کے ریپریزینٹیٹو ہوں گے جو سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔