مہمان پرندوںکے تحفظ کے عالمی دن کے موقع گرین پاکستان پروگرام کے تحت لاہور چڑیا گھر میں ایک روزہ سیمینار

جمعہ 11 مئی 2018 22:26

لاہور۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) دنیا بھر میںمہمان پرندوںکے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پرآج 12 مئی 2018 بوقت 10.00 بجے صبح گرین پاکستان پروگرام کے تحت لاہور چڑیا گھر میں ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سیمینار سے قبل عوام آگہی کے لئے باغ جناح کے لارنس گیٹ سے لے کر لاہور چڑیا گھر تک سیکرٹری جنگلات ، جنگلی حیات و ماہی پروری میاں وحید الدین اور ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ پارکس خالد عیاض خان کی قیادت میں واک کی جائے گی جس میں محکمہ وائلڈلائف کے افسران اور زندگی کے تمام شعبوں سے متعلق افراد شرکت کریں گے۔

اس سلسلہ میں منعقدہ سیمینار میں صوبہ کی نامور یونیورسٹیوں کے ذوالوجی ڈیپارٹمنٹس کے پروفیسر صاحبان موضوع پر پیپرز پڑھیں گے اور سیر حاصل گفتگو کریں گے ۔