پنجاب فو ڈاتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں

مضر صحت اجزاء کے استعمال،پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بہتات پر 2پروڈکشن یو نٹس نیلے ڈرمز،گندے فریزز کے استعمال پر ریسٹورنٹ،زائدالمعیاد اشیاء کی فروخت پر3فوڈ پوائنٹس سربمہر ،متعددفوڈ پوائنٹس کو 95,000کے جرمانے،65کو وارننگ نوٹس بھاری مقدار میں صحت اشیاء تلف

جمعہ 11 مئی 2018 22:26

لاہور۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور کے مختلف علاقوں میںصحت دشمن عناصرکے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 6فوڈ پوائنٹس سر بمہرکر دیے۔ مختلف فوڈ پوائنٹس کو ناقص صفائی کے انتظامات اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر95,000کے جرمانے عائدکیے نیز بھاری مقدار میںمضرصحت غذا تلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔

تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور کی مختلف علاقوں میںکارروائیاں کر تے ہو ئے بھو بھتیاں چوک میں واقع گورمے یونٹ سویٹس سیکشن کو زنگ آلود برتنوں،کیمیکل ڈرمزکے استعمال،ناقص سٹوریج کے انتظامات پر سیل کر دیا۔ علامہ اقبال ٹائون میںفوڈ سیفٹی ٹیمز نے چیکنگ کے دوران حافظ سویٹس ورکرز کے میڈیکل نہ ہونے ،مضر صحت سکرین،کاسمیٹکس کلرز، سٹارچ استعمال کرنے ، مٹھائی میں حشرات کی موجودگی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سیل کیا ۔

(جاری ہے)

علامہ اقبال ٹائون ستلج بلاک میں واقع الفتح سپر سٹور کو جانوروں کے فضلہ جات کی مو جودگی،کھلے کوڑا دان اور زائدالمعیاد اشیاء کے استعمال جبکہ فرائی چکس باغبانپورہ کو نیلے ڈرمز،ٹوٹے فیزرز کے استعمال اور صفائی کے غیر معیاری انتظامات پر سر بمہر کر دیا۔مزید برآںملتان روڈ علامہ اقبال ٹائون میںفوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران ظفری انڈسٹریز،نیکٹر اینڈ جوس پروڈکشن یو نٹ کوغلط لیبلنگ،ناقص سٹوریج،فضلا جات کی موجودگی ،اشیاء کی خریدو فروخت کا نامناب ریکارڈ نہ رکھنے پراور کے ایم فوڈ کنفکشنریز کوفوڈ گریڈ سرٹیفکیٹ کی عدم مو جودگی،پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بہتات،اشیاء پرتاریخ معیاد کی عدم موجودگی ،صفائی کے غیر معیاری انتظامات پر سر بمہر کر دیا۔

علاوہ ازیںلاہور کے مختلف علاقوں میںفوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائیاں کر تے ہو ئے متعدد فوڈ پوائنٹس کومضر صحت اجزاء کے استعمال،پروڈکشن ایریا میں ممنوعہ اشیاء کی موجودگی ، ٹوٹے فریزرز کے استعمال،زائدالمعیاد اشیاء کی فروخت ،پروڈکشن ایریا میںکھلی نالیوں، سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے ،گندے اور بد بودار ماحول کی وجہ 95,000کے جرمانے کیے ۔مزید برآں کارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر وارننگ نو ٹسز جاری کیے۔