پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں کاروائیاں4ہزار سے زائد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،27سیل، 105کو جرمانے

جمعہ 11 مئی 2018 23:17

لاہور۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور کے مختلف علاقوں میںصحت دشمن عناصرکے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 6فوڈ پوائنٹس سر بمہرکر دیے۔ مختلف فوڈ پوائنٹس کو ناقص صفائی کے انتظامات اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر95,000کے جرمانے عائدکیے نیز بھاری مقدار میںمضرصحت غذا تلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔

تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور کی مختلف علاقوں میںکارروائیاں کر تے ہو ئے بھو بھتیاں چوک میں واقع گورمے یونٹ سویٹس سیکشن کو زنگ آلود برتنوں،کیمیکل ڈرمزکے استعمال،ناقص سٹوریج کے انتظامات پر سیل کر دیا۔ علامہ اقبال ٹائون میںفوڈ سیفٹی ٹیمز نے چیکنگ کے دوران حافظ سویٹس ورکرز کے میڈیکل نہ ہونے ،مضر صحت سکرین،کاسمیٹکس کلرز، سٹارچ استعمال کرنے ، مٹھائی میں حشرات کی موجودگی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سیل کیا ۔

(جاری ہے)

علامہ اقبال ٹائون ستلج بلاک میں واقع الفتح سپر سٹور کو جانوروں کے فضلہ جات کی مو جودگی،کھلے کوڑا دان اور زائدالمعیاد اشیاء کے استعمال جبکہ فرائی چکس باغبانپورہ کو نیلے ڈرمز،ٹوٹے فیزرز کے استعمال اور صفائی کے غیر معیاری انتظامات پر سر بمہر کر دیا۔مزید برآںملتان روڈ علامہ اقبال ٹائون میںفوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران ظفری انڈسٹریز،نیکٹر اینڈ جوس پروڈکشن یو نٹ کوغلط لیبلنگ،ناقص سٹوریج،فضلا جات کی موجودگی ،اشیاء کی خریدو فروخت کا نامناب ریکارڈ نہ رکھنے پراور کے ایم فوڈ کنفکشنریز کوفوڈ گریڈ سرٹیفکیٹ کی عدم مو جودگی،پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بہتات،اشیاء پرتاریخ معیاد کی عدم موجودگی ،صفائی کے غیر معیاری انتظامات پر سر بمہر کر دیا۔

علاوہ ازیںلاہور کے مختلف علاقوں میںفوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائیاں کر تے ہو ئے متعدد فوڈ پوائنٹس کومضر صحت اجزاء کے استعمال،پروڈکشن ایریا میں ممنوعہ اشیاء کی موجودگی ، ٹوٹے فریزرز کے استعمال،زائدالمعیاد اشیاء کی فروخت ،پروڈکشن ایریا میںکھلی نالیوں، سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے ،گندے اور بد بودار ماحول کی وجہ 95,000کے جرمانے کیے ۔

مزید برآں کارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر وارننگ نو ٹسز جاری کیے۔ دیگر شہروں میں کاروائی کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جنوبی پنجاب میں کاروائیاں کرتے ہوئی حشرات کی بہتات ،ناقص آئل کے استعمال پر 2 معروف ہوٹلز،کھلے رنگوں کے استعمال پر 2 سویٹس اینڈ بیکرز اور ناقص انتظامات پر 4فوڈ پوائنٹس کو سر بمہرکر دیے۔

جبکہ ناقص صفائی کے انتظامات اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر 1 لاکھ 12ہزار کے جرمانے عائد کیے۔151لٹرناقص آئل،350قلفیاں،200ساشے گٹکا،7300انڈے اور دیگر اشیاء تلف کر دی گئی ۔ر اولپنڈی فوڈ سیفٹی ٹیموںنے کاروائیاں کرتے ہوئے ناقص ، مضر صحت،ملاوٹ شدہ اشیاء خورونوش کو پیک کرنے پر 2معروف فوڈ پیکنگ یونٹس سر بمہرکر دیے ۔ جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات، غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر متعددفوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 1لاکھ42ہزارکے جرمانے عائد کیے۔

بھاری مقدار میں ناقص خوراک برآمدکرکے موقع پرتلف کرتے ہوئے متعددفوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ۔گوجرانوالہ میں حشرات کی بھرمار،لیبلز کی عدم مو جودگی،کھلے رنگوںکے استعمال پر3سویٹس اینڈ بیکرزجبکہحشرات کی بہتات پر پکوان سنٹر اور زائدالمعیاد اشیاء کی فروخت ،صفائی کے ناقص انتظامات پر 4فوڈ پوائنٹس سربمہرکر دیے۔متعدد فوڈ پوائنٹس کو ناقص انتظامات پر1 لاکھ 21 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔

فیصل آباد اور گردونواح میں کاروائیاں کرتے ہوئیکاسمیٹکس کلرز،سکرین ،سٹارچ کے استعمال ،صفائی کے ناقص انتظامات پرمعروف سویٹس اینڈ بیکرز سر بمہر کر دیا جبکہ خراب دودھ،حشرات زدہ مٹھائی،مصالحہ جات،کار بو نیٹڈ مشروبات،زائدالمعیاد مشروبات اور دیگر اشیاء تلف کر دی گئیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سرگودھااور گردونواح میں کاروائیاں کرتے ہوئے مضر صحت اجزاء کی ملاوٹ پر خان مصالحہ ہائوس اور ملاوٹی دودھ اور کیمیکل کے استعمال پر قلفی یونٹ سر بمہر کر دیا۔حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر متعددفوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد کر دیے۔