اداروں میںاصلاحات کے نام نہاد دعویداروں نے خیبرپختونخوا کا حلیہ بگاڑ دیا ہے،انجینئر امیرمقام

جمعہ مئی 23:17

سوات ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) وزیراعظم کے مشیر و پاکستان مسلم لیگ(ن))خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پرویز خٹک خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ کم اور بنی گالا کار سہولت کار زیادہ ہے،،خیبرپختونخوا میں ترقیاتی کام اورعوام کی فلاح وبہبود پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے وزیراعلیٰ عمران خان کے دھرنوں،،احتجاج میںمرکزی کرداراداکررہاہے، اداروں میںاصلاحات کے نام نہاد دعویداروںنے خیبرپختونخواکا حلیہ بگاڑدیاہے،پشاورکی فضائیںاب آلودہ ہیںجسے فاترالعقل عمران خان تبدیلی کہہ رہے ہیں۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے سوات میں منگلوروملحقہ علاقوںکیلئے سوئی گیس فراہمی منصوبے کاباضابطہ طورپرافتتاح کے بعدایک پروقار جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انجینئر امیرمقام نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی وفاقی حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوںکے ملاکنڈ ڈویژن پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن کوبنیادی سہولیات کی فراہمی کاسہراپاکستان مسلم لیگ(ن)کے سر ہے، تبدیلی سرکار نے صرف اپنے اکائونٹس میںتبدیلی لانے کیلئے توانائی صرف کی ہے جبکہ ہم نے عوام کی بلاامتیازفلاح وبہبودکیلئے۔

انہوں نے کہاکہ اس خطے کے عوام کے حقوق کیلئے ہر محاذ پر آوازاٹھائی ہے اورآئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیںکرینگے۔۔وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہاکہ قائد محمد نوازشریف کی سیاسی بصیرت اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کی بہترین پالیسیوں کی بدولت اب خیبرپختونخوا کے پاکستان مسلم لیگ(ن)کاقلع بننے میںکوئی رکائوٹ حائل نہیںکرسکتا، عوام لاہورجیسی ترقی کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن)کی راہ تک رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ عام انتخابات میںکامیابی کے بعدانشاء اللہ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے، آئندہ عام انتخابات میںترقی کے علمبرداروں اور دھرنوںکے نام نہادلیڈروںکے مابین مقابلہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے نہ صرف قوم کے پانچ قیمتی سال ضائع کئے بلکہ ملک کے کئی ترقیاتی منصوبوںمیں رکاوٹیں حائل کیں جس سے ترقیاتی منصوبے تاخیرکا شکارہوئے،عام انتخابات کو عوام اپوزیشن کایوم حساب ثابت کرینگے۔