بھارتی پولیس کے اعلیٰ ترین افسر نے خود کشی کر لی

جمعہ 11 مئی 2018 23:17

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) بھارتی پولیس کے ایک اعلیٰ ترین پولیس افسر نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کی انسداد دہشت گردی اسکواڈ کے سربراہ ہمنشو رائے نے ممبئی میں اپنے گھر میں خود کشی کی۔

(جاری ہے)

ہمنشو رائے کی خود کشی کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں تاہم وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور چھٹیوں پر تھے۔بھارتی پولیس افسر نے بہت سے اہم کیسز حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔بھارت میں سپر کوپ کے نام سے مشہور ہمنشو رائے کی خود کشی نے سب کو حیرت زدہ کر دیا ہے۔