گگو منڈی ،بوگس چیک دینے کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ مئی 23:21

گگو منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) بوگس چیک دینے کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 213۔ای۔ بی کے رہائشی دلبر احمد نے مقامی تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ مسمیان افتخار ،ذولفقار ،حسن ،اور حسین علی انصاری ساکنان شیخوپورہ میرے ساتھ مویشیوں کی خریدو فروخت کرتے تھے ان کے ساتھ اچھے تعلقات تھے ۔

(جاری ہے)

الزام علیان نے مجھ سے مویشی لیے اور کچھ رقم ادا کر دی اور بقایا رقم کے چیک دے دیئے جو مقررہ تاریخ پر کیش نہ ہو سکے اور بوگس ثابت ہوئے ۔۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :