Live Updates

پی ٹی آ ئی رہنما عائشہ نذیر جٹ نے NA162 سے ٹکٹ کیلئے درخواست جمع کروا دی

جمعہ 11 مئی 2018 23:21

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) پی ٹی آ ئی کی رہنما محترمہ عائشہ نذیر جٹ نے NA162کی ٹکٹ کے لیے پارٹی سیکر ٹریٹ ملتان میں درخواست جمع کروا دی ۔اس بات کا اعلان محترمہ عائشہ نذیر جٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں نے NA162سے آ زاد امیدوار کی حثیت سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کے کہنے پر میں نے ٹکٹ کے حصول کے لیے پارٹی سیکر ٹریٹ ملتان میں درخواست جمع کروا دی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے علم میں آ یا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ماچھی وال سے صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ اعجاز بندیشہ کو دے رہی ہے جس پر ہمیں شدید تحفظات ہیں کیوں کے اعجاز بندیشہ نے PP232کے ضمنی الیکشن میں میری مخالفت کی تھی اس لیے ان کے ساتھ ہمرا چلنا ممکن نہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسحاق خاکوانی کو چاہیے کہ وہ ابھی اعجاز بندیشہ کو تبدیل کر کے اپنے ساتھ کوئی اچھا امیدوار صوبائی اسمبلی ایڈجسٹ کریں ورنہ ہمارا گروپ اعجاز بندیشہ کی مخالفت کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام صورت حال تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کے سامنے رکھ دی ہے اب انہیں ہی فیصلہ کرنا ہے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات