سینیٹ نے انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بہاولپور بل 2018ء، انسٹیٹیوٹ فار آرٹس اینڈ کلچر بل 2018ء، سرسید سینٹر فارایڈوانسڈسٹڈیز ان انجینئرنگ اور انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اسلام آباد بل 2018ء کی منظوری دیدی

جمعہ 11 مئی 2018 23:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) سینیٹ نے وفاقی وزیر تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمان کی طرف سے پیش کئے گئے بل جمعہ کو منظور کر لئے۔

(جاری ہے)

ان بلوں میں انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بہاولپور کا بل 2018ء انسٹیٹیوٹ فار آرٹس اینڈ کلچر بل 2018ء اور سرسید سینٹر فارایڈوانسڈسٹڈیز ان انجینئرنگ اور انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اسلام آباد بل 2018ء شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :