مولانا علی محمد آبوتراب کی بازیابی کیلئے متحدہ مجلس عمل کے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے

رمضان سے قبل مولانا علی محمد آبوتراب کو رہا نہ گیا تو ملک بھر میں گلی گلی مولانا علی محمد آبوتراب کی بازیابی کیلئے تحریک چلائی جائے گی ملک کے امن و امان میں کوئی مسئلہ ہوا تو اس کے ذمہ داران حکومتی ادارے ہونگے، میاں محمد اسلم کا مظاہرے سے خطاب

جمعہ 11 مئی 2018 23:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) متحدہ مجلس عمل پاکستان کے کال پر گزشتہ روز اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن، متحدہ مجلس عمل بلوچستان کے سیکرٹری جنرل، اور مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سینئر نائب امیر مولانا علی محمد آبوتراب کی بازیابی کیلئے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے، لاہور میں ایم ایم اے کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ،کوئٹہ مستونگ میں سنیٹر سراج الحق کراچی میں متحدہ مجلس عمل سندھ کے نائب صدر مفتی محمد یوسف قصوری اسلام آباد میں میاں محمد اسلم نے مظاہرین کی قیادت کی اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مولانا علی محمد آبوتراب کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر رمضان سے قبل مولانا علی محمد آبوتراب کو رہا نہ گیا تو ملک بھر میں گلی گلی مولانا علی محمد آبوتراب کی بازیابی کیلئے تحریک چلائی جائے گی اور تب ملک کے امن و امان میں کوئی مسئلہ ہوا تو اس کے ذمہ داران حکومتی ادارے ہونگے متحدہ مجلس عمل پاکستان کے رہنما اور جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر میاں محمد اسلم نے مظاہرے سے خطاب کرتے کہا کہ بلوچستان میں پاکستان کا نام لینے والے بھی محفوظ نہیں اور جن کے بلوچستان کے لئے تعلیمی اور رفاہی خدمات ہیں ،جو میں نے خود وہاںجاکردورہ کیا ہے ،اپنے مرکزی قیادت کے ہمراہ یہ وہ شخص ہے جنہوں نے بلوچستان میں بیٹھ کر پاکستان کی بات کی ہے تو کل پاکستان کی بات کون کریگا ،انہوں نے کہا(ایم ایم ای) نے اگر اعلان کر دیا تو سب دروازے ٹوٹ جائنگے مظاہرے میں سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم، متحدہ مجلس عمل اسلام آباد کے نائب صدر و امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث اسلام آباد حافظ مقصود احمد سلفی،جنرل سیکرٹری متحدہ مجلس عمل اسلام آباد کاشف چوہدری نائب امیر جمعیت علماء اسلام، اسلام آباد مفتی عبداللہ نائب امیر متحدہ مجلس عمل مفتی عامر شہزاد اسلامی تحریک کے علامہ نصیر حسین ، سید جاوید علی شاہ نقوی ، مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سید عتیق الرحمان شاہ کاشمیری ڈاکٹر سہیل حسن اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے جنرل سیکرٹری پروفیسر حافظ عامر صدیقی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مولانا علی محمد آبوتراب کو فوراً رہا کروایاجائے اور آگر ان پر کوئی الزام ہے تو عدالت میں مقدمہ چلایا جائے متحدہ مجلس عمل پاکستان کی کال پر اسلام آباد کے علاوہ پنجاب اسمبلی کے سامنے لاہور میں زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوا جس سے متحدہ مجلس عمل پاکستان کے سیکرٹری جنرل و سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر مولانا علی محمد آبوتراب صاحب کو فل فور رہا نہ کیا گیا تو متحدہ مجلس عمل پاکستان کے زیر اہتمام 13 تاریخ بروز اتوار کو مینار پاکستان کے جلسے میں باقاعدہ طور پر ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا پروگرام دیا جائے گا اس کے علاوہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے رہنما علامہ حافظ ابتسام الہی ظہیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و متحدہ مجلس عمل پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل رانا محمد شفیق خان نے خطاب کیا اس کے علاوہ کراچی پریس کلب کے باہر ایک عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ ہوا جس سے متحدہ مجلس عمل سندھ کے نائب صدر و امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث سندھ مفتی محمد یوسف قصوری متحدہ مجلس عمل کراچی کے صدر حافظ نعیم الرحمن جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنما قاری عثمان نے خطاب کیا کوئٹہ مستونگ میں متحدہ مجلس عمل بلوچستان کے زیر اہتمام ایک بہت بڑے جلسہ عام سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق ،سیکرٹری جنرل جمعیت علماء اسلام پاکستان مولانا عبدالغفور حیدری ،مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے رہنما ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے بھی مولانا علی محمد آبوتراب کے با حفاظت باعزت رہائی کے حوالے حکومت اور اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فورا بازیاب کرایاجائے، پشاور میں بھی متحدہ مجلس عمل اور مرکزی جمعیت اہلحدیث خیبر پختون خوا کے زیر اہتمام مظاہرہ کیا گیا ہے