ہرنائی،جماعت اسلامی کا حلقہ این اے 258 پر حاجی سید محمد ترین اور حلقہ پی بی 6 پرمولانا نورمحمد نامزد

ہرنائی کے تمام ارکان کے متفقہ رائے سے قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدواران کو نامزد کیا گیا ہے، سید نورمحمد شاہ

جمعہ 11 مئی 2018 23:22

ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) جماعت اسلامی ضلع ہرنائی کے ضلعی امیر وپارلیمانی بورڈ کے انچارج سید نورمحمد شاہ نے پریس کلب ہرنائی میں پریس کانفرنس میں حلقہ این اے 258 اور حلقہ پی بی 6 پر الیکشن 2018 ء کے لئے اپنے امیداروں کا اعلان کردیا گیا حلقہ این اے 258 کیلئے حاجی سید محمد ترین ، اور حلقہ پی بی 6 کیلئے مولانا نورمحمد کو نامزد کرنے کا اعلان کیا گیا سیدنورمحمد شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی ضلع ہرنائی کے تمام ارکان کے متفقہ رائے سے قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدواران کو نامزد کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے جانب سے اپنے امیدواروں کی کامیابی کیلئے بھرپور انتخابی مہم چلائے گے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر و انچارج پارلیمانی لیڈر بورڈ سیدنورمحمد شاہ نے کہاکہ اگر صوبائی جماعت نے متحدہ مجلس عمل کیلئے جوامیدواروں کو نامزد کرے گا جماعت اسلامی ضلع ہرنائی صوبائی جماعت کے فیصلے پرعمل درآمد کرینگے لیکن برابری کی بنیاد پر ہم ضرور ساتھ دینگے انہوں نے کہاکہ ہرنائی کے عوام کیلئے صاف و شفاف قیادت نامزد کیا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس پسماندہ اور بے شمار مسائل سے نکالنے کیلئے جماعت اسلامی کے نامزدامیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کرے ۔