صوبائی حکومت میں اختلافات کے سبب بجٹ اجلاس ملتوی کیا گیا،اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع اوردیگر کی پریس کانفرنس

جمعہ مئی 23:25

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عبدالرحیم زیارت وال نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت میں اختلافات کے سبب آج بجٹ اجلاس ملتوی کیا گیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومت کی جانب سے بجٹ اجلاس کو ملتوی کئے جانے کے بعد اپوزیشن چیمبر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ، نواب ایاز جوگیزئی ، نصراللہ زیرے ، رحمت صالح بلوچ سمیت دیگراپوزیشن ارکان اسمبلی بھی موجود تھے۔

عبدالرحیم زیارت وال نے کہا کہ حکومت نے صوبائی وزراء میں اختلافات کے سبب عین وقت پر بجٹ ملتوی کردیا جبکہ اپوزیشن کے تمام ارکان اجلاس میں شرکت کیلئے مقررہ وقت پرپہنچے لیکن یہاں آکر اچانک اجلاس ملتوی دیا گیا نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ جب سے نئی حکومت وجود میں آئی ہے ہماری کوشش رہی ہے کہ حکومت کے ساتھ تعاون کریں لیکن جب حکومت میں اختلافات ہیں تو ہم کیا کہہ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بجٹ پیش کرنا ایک آئینی ضرورت ہے اس لئے ہم ہمیشہ تعاون کر رہے ہیں ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ کیلئے ابھی تک حکومت نے رابطہ نہیں کیا ہے جب حکومت رابطہ کریگی تو ہم بھی اپنا موقف پیش کریں گے۔