عوام کی خدمت کرنا ہمارا نصب العین ہے، ڈی سی غلام صغیر شاہد

جمعہ 11 مئی 2018 23:25

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) عوام کی خدمت کرنا ہمارا نصب العین ہے، صرف رمضان المبارک ہی نہیں بلکہ ہمیں پورا سال عوام کی خدمت کرنی چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی چکوال غلام صغیر شاہد نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب کے دوران کیا ۔اجلاس میں اے ڈی سی جی،اے ڈی سی آر،انجمن تاجران کے صدر،اسسٹنٹ کمشنرز،چکوال ،کلر کہار،چوا سیدن شاہ،لاوہ،سیکریٹریز مارکیٹ کمیٹی ،کریانہ ایسوسی ایشن ،قصاب،ڈی ایف سی ،ڈی او انڈسٹریز،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر،صارفین اور متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

ڈی سی چکوال نے اجلاس کو بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف دینے کیلئے 19 اشیاء خوردو نوش کی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی او انڈسٹریز نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق باسمتی چاول نئے کی قیمت اوپن مارکیٹ میں110 روپے جبکہ رمضان بازار میں 100روپے ہوگی، باسمتی سپر کرنل130 روپے اوپن جبکہ رمضان بازار میں 120 روپے،دال ماش دھلی ہوئی 100 روپے اور رمضان بازارمیں 90روپے،دال مسور باریک 105 روپے اوپن اور 100 روپے رمضان بازار،دال مسور موٹی 75 روپے اوپن اور 70 روپے رمضان بازار،دال چنا موٹی 110 روپے اوپن اور105 روپے رمضان بازار ،دال چنا باریک 95 روپے اوپن اور 90 روپے رمضان بازار،دال مونگ دھلی ہوئی95 روپے اوپن اور 90روپے رمضان بازار،سفید چنا باریک 120 جبکہ 115 روپے رمضان بازار،سفید چنا موٹا 165 روپے اوپن اور 155 روپے رمضان بازار،بیسن 110 روپے اوپن مارکیٹ جبکہ 105 روپے رمضان بازار،سرخ مرچ 265 روپے اوپن جبکہ 260 روپے رمضان بازار،روٹی بوزن 100 گرام 7روپے اور نان8 روپے ہر جگہ ،سموسہ بوزن 80 تا 90 گرام 10 روپے ،پکوڑہ 220 روپے فی کلو ، دودھ 70فی لیٹر ہر جگہ ، دہی 80 روپی فی کلو ہر جگہ ، برف 10 روپے ، مٹن اوپن مارکیٹ 600 روپے فی کلو رمضان بازار 580 روپے ، بیف 300 روپے اوپن مارکیٹ اور رمضان بازار 280 روپے فی ،کلو پولٹری روزانہ کی بنیاد پر قیمت سے 10 روپے کم جبکہ انڈے 5روپے کم کے حساب سے رمضان بازار میں فروخت ہونگے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ کوکنگ آئل،گھی،چینی اور کھجور کے ریٹ دو دن تک نوٹیفائی ہونگے۔ ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد نے بتایا کہ14 مئی سے رمضان بازار آپریشنل ہوںگے ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی رمضان کے حوالے سے تمام ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے گا اور عوام کو تمام اشیاء خور و نوش سستی اورمعیاری فراہم کی جائینگی۔