ڈی پی او چوہدری ذوالفقار احمد نے شہید پولیس کانسٹیبل کی والدہ اور بہن کو امدادی چیک دیدیا

جمعہ مئی 23:25

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال چوہدری ذوالفقار احمد نے جمعہ کو پولیس کانسٹیبل سمیع اللہ خان ساکن تھر پال جو پولیس مقابلے میں شہید ہو گیا تھا، کی والدہ اور بہن کو چیک پیش کیا، پنجاب حکومت نے کانسٹیبل کی مالی امداد کا چیک جاری کیا ہے ، دریں اثناء ڈی پی او چوہدری ذوالفقار احمد نے ریٹائر ہونے والے کانسٹیبل خالد محمود کو بھی اس کے بقایا جات کا چیک ادا کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر چوہدری اثر علی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :