سری لنکا کا دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان

مہیلا اوداوتے کی 10 برس بعد سکواڈ میں طلبی، میتھیوز اور لکمل کی شرکت فٹنس سے مشروط

جمعہ 11 مئی 2018 23:25

سری لنکا کا دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان
کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) سری لنکا کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

31 سالہ اوپننگ بیٹسمین مہیلا اوداوتے کی انٹرنیشنل ڈیبیوکے بعد 10 برس بعد ٹیسٹ سکواڈ میں طلبی ہوئی ہے، کاسن راجیتھا، جیفری وانڈرسے اور آسیتھا فرننڈو پہلی بار سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے، کوسل پریرا جنہوں نے آخری مرتبہ دسمبر 2016ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ٹیم کی نمائندگی کی تھی کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، آل رائونڈر اینجلو میتھیوز اور سرنگا لکمل کی کالی آندھی کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت فٹنس سے مشروط ہو گی۔

سری لنکن ٹیم رواں ماہ کے آخر میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان دنیش چندیمل، مہیلا اوداوتے، کوسل مینڈس، کوسل پریرا، دھانن جایا ڈی سلوا، روشن سلوا، اینجلو میتھیوز، نیروشن ڈکویلا، رنگناہیراتھ، دلروون پریرا، اکیلا دانن جایا، جیفری وانڈرسے، لاہیرو گاماگے، کاسن راجیتھا، سرنگا لکمل، لاہیرو کمارا اور آسیتھا فرننڈو پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :