حضرو میں ہیلتھ پروفیشنلز اینڈ سپورٹنگ سٹاف ویلفیئر سوسائٹی کا قیام

جمعہ مئی 23:25

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) تحصیل حضرو میں ہیلتھ پروفیشنلز اینڈ سپورٹنگ سٹاف ویلفیئر سوسائٹی کا قیام عمل میں لایا گیا، محکمہ ہیلتھ کے ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے ویلفیئر سوسائٹی کا چیئرمین محمد زعفران ،ڈپٹی چیئرمین محمد اقبال ، صدر ارشد محمود ،جنرل سیکرٹری خالد محمود ،کوآرڈینیٹر کیلئے عامر زمان کو منتخب کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تحصیل حضرو کے تمام بی ایچ یو، ٹی ایچ کیو اور آر ایچ سی ہسپتال حضرو کے علاوہ آر ڈی کے نمائندوں نے شرکت کی اور ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے مل جل کر کوشش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس سے منتخب ہونے والے محمد زعفرن نے تمام ملازمین کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا، میری بھی پوری کوشش ہوگی کہ تمام ملازمین کی ملازمت کے حوالے سے جو بھی مشکلات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممبران نے جو اعتماد مجھ پر کیا ہے انکے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائوں گا۔ اس موقع پر تمام عہدیداروں نے عہد کیا کہ وہ ملازمین کی تمام مشکلات کے حل کیلئے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :