مل پر روڈ پر ڈاکووں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ,ڈاکو گرفتار

جمعہ مئی 23:26

راولپنڈی11مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) راولپنڈی میں ڈبل روڈ کے قریب مل پر روڈ پر ڈاکووں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ہے جبکہ نیوٹاون پولیس نے ایک ڈآکو بھی زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ۔نیو ٹاون پولیس کے مطابق ڈبل روڈ پر واقع مل روڈ پر پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ڈاکووں کی فائرنگ سے تھانہ نیوٹاون کا پولیس کانسٹیبل یاسر زخمی ہوا جسے بینیظیراسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے نوید نامی ڈاکو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے تیس بور پستول برآمد کر لیا گیا ہے۔ گرفتارڈاکو نوید کا تعلق رتہ امرال سے ہے۔۔پولیس کے مطابق ڈاکووں کے زیر استعمال موٹرسائیکل بھی قبضہ میں لے لیا گیا۔ فرار ہونے والے ڈاکو کی تلاش جاری ہے۔بعد ازاں سی پی او راولپنڈی افضال احمد کوثر نے ڈاکوئوں کے ساتھ مقابلہ میں زخمی ہونے والے کانسٹیبل یاسر کی ہولی فیملی ہسپتال جا کر عیادت کی ۔ اس موقع پر ایس پی ہیڈکوارٹرز بہرام خان ، ڈی ایس پی راجہ طفیور اور ڈی ایس پی اعجاز شاہ بھی موجود تھے ۔ او راولپنڈی نے کہا کہ یہ پولیس کے جوان ہمارے لیے قابل فخر ہیں اور ہماری فورس کے لیے قیمتی اثاثہ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :