پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 2معروف فوڈ پیکنگ یونٹس سر بمہر،ایک لاکھ سے زائد جرمانہ

جمعہ 11 مئی 2018 23:26

راولپنڈی11مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی میںصحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ناقص ، مضر صحت،ملاوٹ شدہ اشیاء خورونوش کو پیک کرنے پر 2 معروف فوڈ پیکنگ یونٹس سر بمہرکر دیے جبکہ متعدد فوڈ پوائنٹس کو ناقص صفائی کے انتظامات اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر142,000کے جرمانے عائدکیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی اور گردونواح میںچیکنگ کر تے ہو ئے اشیاء خورونوش کو زمین پر ذخیرہ کرنے ، گلی سڑی سبزیوں کے استعمال کرنے،ا حاطے میں مکڑی کے جالوں،حشرات کی موجودگی ،ناقص، غیر معیاری اشیاء کی پیکنگ کرنے پر استبل روڈ گنجمنڈی میں موجود سنی فوڈز(فرائیڈ اونین اینڈ فینوگریک پیکنگ یونٹ) کو سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بلاول پیکنگ یونٹ کو انڈسڑیل کلرزاستعمال کرنے،غلط لیبلنگ، ملاوٹ شدہ مرچیں ،ہلدی پیک کرنے ،ریکارڈ کی عدم موجودگی اور ورکرز کے میڈیکل نہ ہونے،پروڈکشن ایریا میںچوہوں کے فضلہ جات اورصفائی کے ناقص انتطامات پر سیل کر دیا۔

مزید برآں راولپنڈی چکوال،اٹک اورجہلم میںمتعدد فوڈ پوائنٹس کوصفائی کے نا مناسب انتظامات،پروڈکشن ایریا میں واش روم کی موجودگی،ناقص اشیا ء خورو نوش کی فروخت ،ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے پربھاری جرمانے عائدکیے گئے ۔ڈویژن بھرمیں کارروائیوں میں بر آمد شدہ مضرصحت گو شت، گلی سڑی سبزیاں ،ملاوٹی مرچیں ،ہلدی، کیچپ ،خراب اچار،ممنوعہ چائنیز نمک اور دیگر اشیاء تلف کر دی گئیں۔ علاوہ ازیں ڈوویثزن بھر میں کارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس،چکن سیل نٹرز،بیکرز،ریسٹورنٹس،ہوٹلز،پروڈکشن یو نٹس اور کریانہ سٹورز کو حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر وارننگ نو ٹسز جاری کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :