ٹریفک حادثہ میں دو موٹر سائیکل سوار افراد جاں بحق

جمعہ 11 مئی 2018 23:26

سیالکوٹ۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) ٹریفک حادثہ میں دو موٹر سائیکل سوار افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسکہ سیالکوٹ روڈ کے قریب موضع راجوکی سٹاپ میں تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والوں میں ایک نوجوان حساس ادارے کا ملازم ہے۔ دونوں نوجوان کاشف وغیرہ گوجرانوالہ کی جانب سے سیالکوٹ آ رہے تھے کہ تیز رفتار ٹرک کی ٹکر کا شکار ہو گئے اور موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔