کمشنرملتان کا آرپی او کے ہمراہ گندم خریداری مراکز خانیوال اور کچا کھوہ کا معائنہ، کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کیے

جمعہ 11 مئی 2018 23:28

خانیوال۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) کمشنر ملتان ڈویژن بلال احمد بٹ او رآرپی او ملتان محمد ادریس احمد نے محکمہ خوراک کے گندم خریداری پی آر سنٹر خانیوال او رکچا کھوہ کا اچانک معائنہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال ‘ڈی پی اوررضوان عمر گوندل ‘اے ڈی سی آر منظور خان چانڈیہ ‘اے ڈی سی جی آغا ظہیر عباس ‘ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولر احمد جاوید سمیت دیگر سرکاری افسران بھی موجود تھے ۔

کمشنر او رآرپی او ملتان نے گندم خریداری مراکز پر آنے والی گندم میں نمی کا تناسب ‘باردانہ کی تقسیم ‘بیگز کے اوزان او ریہاں پر مرتب کردہ ریکارڈ کی تفصیلی چیکنگ کی ۔ انہوں نے حکومتی پالیسی کے مطابق مراکز گندم پر دی جانیوالی سہولتوں کا بھی معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سنٹر پر آئے ہوئے کاشتکاروں او رکسانوں سے اس بابت تفصیلی باز پرس کی جنہوں نے محکمہ خوراک کی طرف سے کیے جانے والے انتظامات اور گندم خرید کے پراسس کی تعریف کی جبکہ کمشنر نے کسانوں کی طرف سے متعدد مسائل کے حل کے لیے موقع پر احکامات صادر کیے ۔

کمشنر ملتان ڈویثرن بلال احمد بٹ نے اس موقع پر کسانوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق محکمہ خوراک کے گندم خریداری مراکز پر کامیابی کیساتھ گندم کی خرید جاری ہے اور گندم کی خرید کے لیے حکومت نے امسال جو شفافیت او رمیرٹ کی پالیسی اپنائی ہے اس سے زمینداراور کاشتکار یکسانیت کیساتھ مستفید ہورہے ہیں ۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ کاشتکاروں کی طرف سے دی جانیوالی درخواستوں کی منسوخی کے معاملہ کے حل اور بنکوں کی کولیکشن بارے معاملات پر کڑی نظر رکھیں اور جہاں کہیں چھوٹے موٹے مسائل پیدا ہوں انہیں فی الفور حل کیا جائے ۔

ریجنل پولیس آفیسر ملتان محمد ادریس احمد نے کہاکہ محکمہ خوراک کے گندم خریداری سنٹرز پر پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور محکمہ پولیس ان سنٹرز پر بطور معاون او رخادم بھرپور طریقہ سے اپنے سرانجام دے رہی ہے ۔ قبل ازیں کمشنر ملتان ڈویثرن بلال احمد بٹ او رآرپی او ملتان محمد ادریس احمد نے میگا پراجیکٹ خانیوال لودھراں ایکسپریس وے اور اس پر تعمیر ہونیوالے اوور ہیڈ برج کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا ۔

اس موقع پر ایکسین نیشنل ہائی وے معظم جعفری نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی ۔ بعدازاں کمشنر اور آرپی او ملتان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال کا بھی اچانک معائنہ کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال‘اے ڈی سی جی او رڈی ایچ او ڈاکٹر میڈ م سمیر ا‘ایم ایس ڈاکٹر آصف جاوید ودیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ کمشنر او رآرپی اوملتان نے ہستپال میں نئی او پی ڈی ‘آئی سی یو وارڈ ‘نئے تعمیر شدہ گائنی اور چلڈرن وارڈ ‘سی ٹی سکین یونٹ ‘ایڈ من بلاک ‘توسیعی منصوبہ نئی ایمرجنسی وارڈ اور ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک ‘برن یونٹ اور رویمپنگ ورک سمیت تزئین وآرائش کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا ۔

اس موقع پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کا سب سے بڑا فوکس شعبہ صحت کی ترقی ہے جس سے سرکاری ہسپتالوں میں کافی حد تک واضح تبدیلی آئی ہے اور معیاری علاج معالجہ میسر آنے پر عوام کا سرکاری ہسپتالوں پر اعتماد بحال ہوا ہے ۔انہو ںنے کہاکہ حکومتی پالیسی کے تحت ہسپتالوں میں انتظامی امور اور سروسز میں بھی بہتری آئی ہے ۔

انہوںنے مزید بتایا کہ ہسپتال میں سی ٹی سکین او ربرن یونٹ بہت جلد کام شروع کردیں گے ۔آرپی او ملتان محمد ادریس احمد نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پولیس شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت چوکس ہے او رمحکمہ پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے سے اس کی کارکردگی پہلے سے بہتر ہوئی ہے اور افسران و ملازمین کی بہتر خدمات سے سنگین جرائم میں خاطر خواہ کمی واقع ہورہی ہے ۔