یونیورسٹی میں خطے کے نوجوانو ں کو جدید علوم کی فراہم کے لیے تمام وسائل بروکار لائیں گے، پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین

جمعہ مئی 23:28

ملتان۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) جدید اور معیاری تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ جامعہ میں خطے کے نوجوانو ں کو جدید علوم کی فراہم کے لیے تمام وسائل بروکار لائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے شعبہ فارمیسی میں چار نئے شعبہ جات کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان نئے شعبہ جات سے نہ صرف شعبہ فارمیسی اور جامعہ زکریا علم ودانش کانیا باب رقم کریں گے بلکہ نوجوانوں کو بھی نئی اور جدید ڈگریوں میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ ان شعبہ جات کا قیا م خطہ کی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ مستقبل میں بھی تعلیمی و تحقیقی فروغ کے لیے کام جاری رکھے گے۔ اس موقع پر ڈین فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وائس چانسلر نے شعبہ جات کے قیام کو حقیقت کا رنگ دیااور ان کی کاوشوں سے آج یہ ممکن ہوا ہے۔

(جاری ہے)

وہ وقت دور نہیں ہے کہ جامعہ زکریا مارمیسی کی فیلڈ میں ایک نئی تاریخ رقم کرے گی۔ جبکہ ڈاکٹر ادریس لودھی شعبہ علوم اسلامیہ نے جامعہ زکریا اور پاکستان کی ترقی و سلامتی کی دعا بھی کروائی ۔ نئے بننے والے شعبہ جات شعبہ فارماسوٹیکل کیمسٹری کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر ، شعبہ فارمیسی پریکٹس کے چیئرمین ڈاکٹر محمد فواد رسول ، شعبہ فارماکولوجی کے چیئرمین ڈاکٹر عمران اور شعبہ فارما کوگنوسی کا چیئرمین ڈاکٹر خضر عباس کو مقرر کیا گیاہے۔ افتتاحی تقریب میں راجہ عبدالواحید، ڈاکٹر سمینہ افضل،،ڈاکٹر جہانزیب مدثر، ڈاکٹر بشراناصر،،ڈاکٹر فاطمہ ثاقب،،ڈاکٹر عبدالمجید،امبرین علیم سمیت اساتذہ کی بڑی تعداد شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :