جنوبی پنجاب کےٹھیکیدارو! دیکھوجنوبی پنجاب کس کا ہے؟نوازشریف
الیکشن میں ناانصافی کرنیوالوں کو لینے کے دینے پڑ جائیں گے،وعدہ کرو!الیکشن2018ء میں میری ہدایت پرعمل کروگے،ووٹ کی عزت کو کبھی فراموش نہیں کرنا، سزا دلوانے اورجیل بھجوانے کی سرتوڑ کوشش ہورہی،جہاں سے بھی آواز دوں گا میری آواز سنو گے؟ملتان میں عوامی جلسے سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 11 مئی 2018 22:03
(جاری ہے)
کیا کوئی معقول وجہ لگتی ہے کہ آپ کے وزیراعظم کوتنخواہ نہ لینے پرنااہل کردیا جائے؟ انہوں نے کہاکہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ نہیں یہ فیصلہ غلط ہے کہ توپھر بتا دو کہ تمہارا فیصلہ ہم نہیں مانتے۔
تمہارا فیصلہ ہمیں قبول نہیں ہے۔نوازشریف نے کہا کہ شہباز شریف کومبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے دل لگا کرعوام کی خدمت کی ہے۔یہاں یونیورسٹیاں ، تعلیم و صحت کا بہترین معیار ہے۔ میٹروبس بن گئی ہے۔ عمران خان تم سے توآج تک پشاور کی میٹرونہ بن سکی۔نیا پاکستان جس نے دیکھنا ہے وہ ملتان میں آکے دیکھے۔یہاں بہترین ہوائی اڈا، بہترین تعلیم ہے۔ملتان آج ترقی یافتہ شہروں میں شامل ہورہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملتان والوں سے کہتاہوں کہ کراچی جانا ہوا توجہاز سے نہیں موٹروے سے جانا، چند گھنٹوں میں کراچی پہنچ جاؤ گے۔انہوں نے کہاکہ 2018ء کے الیکشن میں ناانصافی کرنے والوں کو لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ وعدہ کرو!2018ء میں نوازشریف کی ہدایت پرعمل کرنا ہے۔جہاں سے بھی آواز دوں گا میری آواز سنو گے؟ووٹ کی عزت کو کبھی فراموش نہیں کرنا۔ انہوں نے کہاکہ آپ نے چند مہینے پہلے لودھراں کا الیکشن دیکھا ،2018ء میں سارا پاکستان لودھراں بن جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ان کی خواہش ہے ،کیس میں کچھ نہیں ہے۔کوئی الزام بھی نہیں ہے۔لیکن مجھے سزا دلوانے اورجیل بھجوانے کی سرتوڑ کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے نااہل کردیا گیا لیکن اس کے باوجود میرا دل جوان ہے۔میں آپ کے ساتھ ہوں ۔آپ بھی ووٹ کی عزت کروانی ہے۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
کیسا مذاق ہے کہ آج پنجاب میں وزیراعلیٰ پولیس یونیفارم میں پریڈ لینے آگئیں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.