شاداب خان انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اہم ہتھیار ثابت ہوں گے، ریجنل کوچ صبیح اظہر
جمعہ 11 مئی 2018 23:28
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ شاداب خان نے ٹور میچ میں دس وکٹیں لے کر انگلینڈ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، ٹیم میں واحد سپنر ہونے کی وجہ سے ان کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کے پاس اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا بہترین موقع ہے، امید ہے کہ وہ مصباح الحق اور یونس خان کی کمی محسوس نہیں ہونے دیں گے۔ پنڈی سٹیڈیم میں جاری راولپنڈی ماسٹرز لیگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحتیں منوانے کا موقع ملے گا، ٹی 20 کرکٹ کی زیادتی کی وجہ سے ون ڈے کرکٹ نظر انداز ہورہی تھی اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے ون ڈے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ہے۔صبیح اظہر نے مزید کہا کہ اس ٹونامنٹ کے انعقاد سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے۔ واضح رہے کہ راولپنڈی ماسٹرز لیگ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ہے جس میں پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ان ٹیموں میں راولپنڈی ریمز، گوجر خان پینتھر، چکوال پیکاک، اٹک سٹالینز اور جہلم ہاکس شامل ہے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 15 مئی کو کھیلا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاداب خان پاکستانی بلے بازوں کو اپنا سٹرائیک ریٹ بہتر کرتا دیکھنے کے خواہاں
-
ہندوستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے پاکستان کا سفر نہیں کرے گی: بھارتی میڈیا رپورٹس
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے
-
بھارتی کھلاڑی رانا سنگھ نے پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ، مجھے گالیاں اور دھکے دیئے اس لئے تھپڑ مارا ، پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند
-
یو اے ای کے نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت کرتاریخ رقم کر دی
-
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا
-
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.