چور ی اور دھمکیوں کی سیاست کر نے والو ں کی کرپشن سے بھری فائلیں نیب کو دینگے،خالد سلیم خان

جمعہ مئی 23:35

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) پاکستا ن تحریک انصاف سے تحصیل پروآ کے حلقہ پی کے 98 کے امیدوار خالد سلیم خا ن استرا نہ نے کہا ہے کہ مولانا کو عبدالخیل اور میانخیل کوبھاگنے پر مجبور کر دونگا، عوا می احتسا ب کا وقت قریب آگیا ہے ،،چور ی اور دھمکیوں کی سیاست کر نے والو ں کی کرپشن سے بھری فائلیں نیب کو دینگے۔ وہ مکڑ کے علاقہ میں پارٹی میں شمولیت کر نے والوں کے ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ہزارو ں نوجوانوں نے خالد سلیم خان استرا نہ کا مکڑ میں پہنچنے پر شاندار استقبال کیا ہے جو ریلی کی شکل میں انہیں جلسہ گاہ پر لے آیا جلسہ میں معززین علاقہ کی کثیر تعداد میں شر کت کی جلسہ سے خطا ب کرتے ہو ئے خالد سلیم خان نے کہا کہ ضمیر فروش سیا ستدانوں کا وقت ختم ہونیوالا ہے جنہوںنے صرف اپنے مفاد کی خاطر سیاست میں حصہ لیا اور عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈ ال کر انہیں بنیادی ضروریات سے محروم رکھا انہوں نے کہا کہ میں خوشی محسوس کر رہا ہو ں کہ حلقہ کے عوام کا شعور بیدا ہو گیا ہے یہی وجہ ہے کہ علاقہ کی عوام کرپشن میں گھرے سیاستدانوں سے کنا رہ کشی اختیار کر نے پر مجبور ہو گئے ہیں انشائ اللہ انتخا بات کا دن ایسے سیاستدانوں کیلئے احتسا ب کا دن ثابت ہو گا میں اہلیان علاقہ کا مشکورہو ں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور میری پارٹی میں شمولیت کی ہے