ڈی آئی خان پولیس کا چھوٹے بازار میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ ، پانچ جواری گرفتار

جمعہ مئی 23:35

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) سٹی پولیس کا چھوٹے بازار میں میچز پر لگائے گئے جوئے کے اڈے پر چھاپہ،5 جواری رنگے ہاتھوں گرفتار، رقم ،موبائیل سیٹ اور ایل ای ڈی برآمد،مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ڈاکٹر زاہد اللہ خان کی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی انسپکٹر امجد حسین نے پولیس پارٹی کے ہمراہ چھوٹا بازار میں بھارت میں آئی پی ایل میچز پر جوا ہونے کی اطلاع پر چھاپہ زنی کی ،چھاپہ زنی کے دوران پانچ جواری محمد عاطف،محمد زبیر، محمد کاشف، عمرفاروق اور دانش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے انکے قبضے سے جوئے پر لگائی گئی چودہ ہزار آٹھ سو روپے کی رقم ،8عدد موبائل فون سیٹ اور 2عدد ایل ای ڈی کو برآمد کرکے قبضے میں لے لیا ،سٹی پولیس نے اس واقعے کامقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :