جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی کیگورنرخیبرپختونخوا انجینئر اقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 11 مئی 2018 23:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) اسلام آباد میں متعین جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے جمعہ کے روز گورنرہاؤس پشاورمیںگورنرخیبرپختونخوا انجینئر اقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کی۔ وہ کچھ دیرگورنرکے ساتھ رہے اورخطے کی صورتحال سے متعلق مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ فاٹا میں پاک فوج ،سیکورٹی فورسز اورقبائلی عوام کی قربانیوں کی بدولت امن بحال ہواہے اوراربوروپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے تاکہ قبائلی علاقہ جات بھی ملک کے دیگرترقیافتہ علاقوں کے برابرلائے جاسکے۔

انہوں نے مزید کہاکہ قبائلی عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ بے پناہ قربانیاں دی ہیں اوروقت آگیاہے کہ عالمی برادری اس ضمن میں قبائلی عوام کی بھرپور مدد کریں۔

متعلقہ عنوان :