ضلع ناظم پشاو کا یونین کونسل میرہ کچوڑی کا دورہ ، علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوںکا جائزہ لیا

، زیر تعمیر جنازہ گاہ میں تعمیراتی کام جلد سے جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری ، عوام کی بنیادی مسا ئل سے آگاہی کیلئے روزانہ کی بنیاد پر دورے کئے جائینگے، عاصم خان کی گفتگو

جمعہ مئی 23:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کا یونین کونسل میرہ کچوڑی کا دورہ ، علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوںکا جائزہ، اہلیان علاقہ کے مسائل سے آگاہی حاصل کی ، زیر تعمیر جنازہ گاہ میں تعمیراتی کام جلد سے جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری ، عوام کی بنیادی مسا ئل سے آگاہی کیلئے روزانہ کی بنیاد پر دورے کئے جائینگے تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کرنے اور عوام کے مسائل حقیقی بنیادوں پر انکے دہلیز پر حل کرنے کیلئے یونین کونسل میرہ کچوڑی کا دورہ کیا اس موقع پر انکے ہمراہ علاقہ ضلع کونسل ممبران لیاقت خان ، عالمزیب اور دیگر بلدیاتی نمائندے بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر باقاعدہ ایک تقریب کا انعقاد کیا گیاتھا جس میں عوام نے براہ راست اپنے مسائل سے ضلع ناظم کو آگاہ کیا ضلع ناظم نے موقع پر موجود افسران کو مسائل کے فوری حل کیلئے اقدامات جاری کئے جبکہ بعض احکامات پر متعلقہ اداروں سے رابطہ کرکے مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری کی اس موقع پر علاقہ کے عوام نے دیرینہ مسئلے کے حل علاقے میں جنازہ گاہ کی تعمیر پر ضلع ناظم کا شکریہ اداکیا اور انکو خراج تحسین پیش کی اس موقع پر ضلع ناظم نے زیر تعمیر جنازہ گاہ کادورہ کیا اور کام کے معیار کا جائزہ لیا جبکہ جنازہ گاہ میں تعمیراتی کام جلد سے جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے اس ضمن میں ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کا کہناتھاکہ عوامی مسائل سے آگاہی اور عوام کے بنیادی مسائل حقیقی بنیادوںپر انکے دہلیز پر حل کرنے کیلئے دوروں کا آغاز کردیا ہے جو کہ روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گے

متعلقہ عنوان :