شیخوپورہ ، سرگودھا روڈ پر ڈمپر اور رکشہ میں تصام ، ایک شخص جاں بحق ، ایک زخمی

جمعہ 11 مئی 2018 23:40

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) شیخوپورہ کے علاقے رکھ ماچھی کے سرگودھا روڑ پر ڈمپر اور رکشہ کے درمیان تصادم سے 1 شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 1شدید زخمی ہوگیا- اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 شیخوپورہ نے موقع پر پہنچ کر زخمی مریض کو طبی امداد دیتے ہوئے DHQ منتقل کیا- اطلاع کے مطابق رکشہ فاروق آباد سے شیخوپورہ کی طرف جا رہا تھا کہ پیچھے سے تیز رفتار ڈمپر نے ٹکر ماردی جس سے رکشہ پر سوار محمد رحمن ولد تاج محمد 30 سال جھامکے فاروق آباد موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ محبوب ولد مالک 35 سال محلہ رحمان پورہ شیخوپورہ شدید زخمی ہو گیا جسکو DHQ منتقل کیا گیا-

متعلقہ عنوان :