رائیونڈ، ہارس ٹریڈنگ زدہ سینٹ الیکشن بے معنی اور تماشہ بن کر رہ گیا ہے‘میرزا جاوید

چوہدری نثار خان ن لیگ کا اہم اثاثہ ہیں جہاں تعلق ہوتا ہے وہا ں ہی گلے شکوے ہوتے ہیں،میاں شہباز شریف کے اعلان نے مخالفوں کے منہ بند کر دیئے ہیں، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 11 مئی 2018 23:40

رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماء مشیر وزیراعلی امیدوارپی پی حلقہ172 میرزا جاوید نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ ذدہ سینٹ الیکشن بے معنی اور تماشہ بن کر رہ گیا ہے، چوہدری نثار خان ن لیگ کا اہم اثاثہ ہیں جہاںں تعلق ہوتا ہے وہا ں ہی گلے شکوے ہوتے ہیں،میاں شہباز شریف کے اعلان نے مخالفوں کے منہ بند کر دیئے ہیں ، وہ ان خیالات کا اظہار میاں نواز شریف فارم جاتی امرا بعد نماز جمعة المبارک کے بعدمیڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میا ں نواز شریف کو بیرون ملکوں کے سر براہان امت مسلمہ کا امام تصور کرتے ہیں اندازہ ان حروف سے لگائیں طیب ارد و گان کہتے ہیں اس وقت امت مسلمہ کا امام کہلانے کے لائق ہے تو نواز شریف ،شاہ عبداللہ کہتے ہیں نواز شریف کو حکومت سے نکالا جا سکتا ہے لیکن عوام کے دلوں سے نہیں،ولاد میر پیوڑن کہتے ہیں ہم نے پاکستان پر قبضہ کرنے کے لئے نواز شریف کو اربوں ڈالر کی پیشکش کی اس نے یہ کہ کر ٹھکرادی کہ مجھے موت قبول لیکن ملک سے غداری نہیں، چینی صدر کہتے ہیں کہ اگر نواز شریف جیسا عظیم وزیراعظم نہ ہوتا تو چین کبھی پاکستان میں اتنی سرمایہ کاری کارسک نہ لیتا پاکستانی محب وطن کہتے ہیں کہ ازلی دشمن بھارت کے ایٹمی دھماکے کرنے پر اگرپاکستان میںکسی اور کی حکومت ہوتی تو کبھی جواب میں دھماکے نہ کرتے ،یہ نواز شریف ہی تھا کہ ہندستان کو جواب دیکر اس کی چوہدراہٹ کوہوا میں اڑادیا ،انہوں نے مزید کہا کہ پر امن ملک میں ترقی اور خوشحالی کے سفرمیں رکاوٹیں ڈال کر روک دیا اور و وٹ کی بے حرمتی پر عوام سراپا احتجاج اور ووٹ کی بے توقیری کے خلاف عوام متحد ہوچکی ہے،عوام کی رائے کو بار بار ثبوتاز کرنا ملک کو کمزور اور جمہوریت پر شب خون مارناہے،مسلم لیگ ن 2018کے انتخابات میں بھی عوام کی عدالت میں سرخرو ہو گی، پی ٹی آئی خود بھی اور عوام کو سہانے سپنے دیکھارہی ہے،خلق خداکی خدمت کرنے سے تبدیلی آئے گی ملک میں چاروں طرف ایک واری فیر شیر شیر کی آوازیں گونج رہی ہیں