ملتان روڈ پر واقع الیکڑانکس کا سامان بنانے والی فیکٹر ی میں آگ لگ گئی ‘ لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

جمعہ مئی 23:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) ملتان روڈ پر واقع الیکڑانکس کا سامان بنانے والی فیکٹر ی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،امدادی ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کی اہم شاہراہ ملتان روڈ پر الیکٹرانکس کا سامان بنانے والی فیکٹر ی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، مالکان کی جانب سے بتایا گیا کہ فیکٹر ی کی چھت پر ویلڈنگ کا کام ہو رہا تھا جس کے باعث آگ لگی ۔ آتشزدگی سے فیکٹری میں مو جود سلنڈر پھٹ گئے تاہم تمام افرادکو باحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122کی امدادی ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔