فیصل آباد نیوز کیمرہ مین فوٹوجر نلسٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا مرحلہ مکمل

سٹی 41چینل کے علی رضا 25 ووٹ لیکر صدر منتخب نیو ٹی وی چینل کے شو کت ملک سیکرٹری منتخب

جمعہ مئی 23:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) فیصل آباد نیوز کیمرہ مین فوٹوجر نلسٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا مرحلہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا گز شتہ روز ہو نے والے الیکشن میں پو لنگ کا عمل مکمل ہو نے کے بعد الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری حتمی نتا ئج کے مطا بق سٹی 41چینل کے علی رضا 25 ووٹ لیکر صدر منتخب ہو گئے انکے مد مقا بل امیدوار نے نادر مان نے 21ووٹ حاصل کیے جاگ ٹی وی کے حمزہ الیاس 37ووٹ لیکر سینئر نا ئب صدر انکے مد مقا بل رضوان صا بری نے 10ووٹ حاصل کیے سٹی 41چینل کے حسن چوہان 32ووٹ لیکر نا ئب صدر منتخب ہو ئے انکے مد مقا بل امیدوار نے 15ووٹ حاصل کیے جبکہ سیکرٹری کی واحد سیٹ پر نیو ٹی وی چینل کے شوکت ملک 28ووٹ لیکر کامیاب ہو ئے ان کے مد مقا بل امیدوار نے 19ووٹ حاصل کیے خزانچی کی سیٹ بول ٹی وی چینل کے محمد شا ئد نے 19ووٹ لیکر جیتی مد مقا بل صرف 8ووٹ حا صل کر سکے جوائنٹ سیکڑی جیو ٹی وی چینل کے علی ارسلان نے 35ووٹ حا صل کر کے جیت لی انفرمیشن سکیڑی نیوز ون کے نعیم شہزاد 33ووٹ لیکر بنے جبکہ ایگزیٹو کی 11سیٹوں پر تنویر احمد ،راشد علی،محمد قمر بوٹا ،قیصر وٹو ،فرحان چودہری ،محمد سا جد ،میاں عا مر ،سعید اختر،میان جا وید،ندیم شاہ منتخب ہو ئے الیکشن کمیشن کے مطا بق ٹا بق مجموعی ووٹوں کی تعداد 75تھی ٹوٹل 46ووٹ کا سٹ ہو ئے کو ئی ووٹ مسترد نہیںپولنگ پریس کلب میں صبح11بجے شروع ہو ئی اور شام 5بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی شام ساڑھے 6بجے چیئر مین الیکشن کمیشن میاں بشیر اعجاز نے حتمی نتا ئج کا اعلان کیا ۔