کتب بینی ایک علمی خزانہ ہے،کتاب میلے کا مقصد ہماری آنے والی نسل کی زہنی نشوو نما کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے

وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی کاکتاب میلہ کے افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعہ 11 مئی 2018 23:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا کہ کتب بینی ایک علمی خزانہ ہے یہ بات ا نہوں نے جمعہ کو دو روزہ کتاب میلہ کے افتتاح کے موقع پر کہی یہ میلہ نیشنل بک فائونڈیشن کے زیر اہتمام فیصل آباد آرٹس کونسل کے اشتراک سے فیصل آباد آرٹس کونسل میں منعقد کیا گیاانہوں نے مذید کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ قوموں اور تہذیوں کے آثار مٹ جاتے ہیں یہ کتابیں ہی ہیں جو ہمیں ان کے عروج و زوال کے بارے میں بتاتی ہیں جو انسان کتب بینی کا شوقین ہو تواس کے رہن سہن اور عادات دوسرے لوگوں سے مختلف ہو گیں جو کتب بینی نہیں کرتے ہیں اس کتاب میلے کا مقصد ہماری آنے والی نسل کی زہنی نشوو نما کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے اور انہیں قدیم تہذیوں اور قوموں کے رہین سہن سے بھی روشناس کر وانا ہے تاکہ یہ زندگی کی دور میں بہتر فیصلے کر سکیںہمیں اپنی شخصیت کو اجاگر کرنے کیلئے کتب بینی کا شوق پیداکر نا ہوگا انہوں نے مذید کہا کہ ہم نے اردو زبان کو اجاگر کرنے کیلئے بہت کام کیا اور دور جدید کے آلات کو بروکار لاتے ہوئے اردو ایپ متعارف کروائی ہے جس سے آپ کیسی بھی لفظ کا معنی ایک کلیک سے معلوم کرسکتے ہیں اور اس کے علاوہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی تمام شاعری بھی اس میں شامل کر دی گی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہی قومین تاریخ میں زندہ رہتی ہیں جو اپنے آباواجداد کی زندگیوں سے سبق سیکھتے ہیں اور اس کا آسان حل ہیکہ ہم کتب بینی کا شوق پیدا کریں۔ اس سے قبل مینجنگ ڈائریکٹر نیشنل بک فائونڈیشن ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے کہا کہ اسلام آباد کے بعد پاکستان میں پہلی بار فیصل آباد میں کتاب میلہ منعقد کیا جارہا ہے اور میری یہ کوشش ہے کہ ہر سال ایسی تاریخ کو فیصل آباد میں کتاب میلہ سجے اس موقع پرڈایریکٹر فیصل آباد آرٹس کونسل صوفیہ بیدار ، پروفیسر ڈاکٹر ریاض مجید، وائس چانسلر گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر نورین عزیز قریشی اور دوسرے مقررین نے بھی خطاب کیا اور کتب بینی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور موجودہ دور میں اس کی افادیت پر زور دیا اس سے پہلے عرفان صدیقی نے نیشنل بک میلے کا افتتاح کیا اور وہاں پر لگائے گے بک سٹالوں کا بھی دورہ کیا۔