صوفی ازم اینڈ ماڈرن سائنس یونیورسٹی بھٹ شاہ کی منتقلی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

جمعہ 11 مئی 2018 23:41

صوفی ازم اینڈ ماڈرن سائنس یونیورسٹی بھٹ شاہ کی منتقلی کا کوئی فیصلہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی وزیر مخدوم جمیل الزماں سے ملاقات دوران کیے گئے فیصلہ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ صوفی ازم اینڈ ماڈرن سائنس یونیورسٹی بھٹ شاہ کی منتقلی کا کوئی بھی فیصلہ نہیں ہوا، صوفی یونیورسٹی کے جو بھی مسائل ہیں وہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں صوبائی وزیر مخدوم جمیل الزمان سے ملاقات کررہے تھے۔ ملاقات میں یونیورسٹی منتقلی سمیت ضلع مٹیاری کے مسائل متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ یونیورسٹی کے مساحل حل کرنے میں ذاتی دلچسپی لینے پر صوبائی وزیر نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :