سکھر،بلڈ کینسر میں مبتلا لڑکا علاج کے لئے پریس کلب پہنچ گیا، علاج کیلئے مدد کی اپیل

جمعہ 11 مئی 2018 23:41

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) بلڈ کینسر میں مبتلا لڑکا علاج کے لئے پریس کلب پہنچ گیا۔ علاج میں مدد کی جائے متاثرہ لڑکے کی دہائی تفصیلات کے مطابق روہڑی کے نواحی گاؤں بھڑو کی رہائشی دس سالہ طالب حسین ولد عبدالجبارڈومکی نے علاج کے سلسلے میں سکھر پریس کلب پہنچ کر صحافیوں کو بتایا کے وہ گذشتہ ڈھائی سالوں سے بلڈ کینسر کی بیماری میں مبتلا ہے، والد غریب محنت کش اسکا علاج نہیں کراسکتا میرے علاج پر خطیر رقم درکارہے متاثرہ لڑکے نے مخیر حضرات سمیت محکمہ صحت سے درمندانہ اپیل کی کے میرے علاج کے لئے میری مدد کی جائے۔

متعلقہ عنوان :