کے انتخابات میں سکھر کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو عبرتناک شکست دی جائیگی،اسد اللہ بھٹو

جمعہ 11 مئی 2018 23:41

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) متحدہ مجلس عمل کے مرکزی رہنما اسد اللہ بھٹونے کہا ہے کے 2018 کے انتخابات میں سکھر کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو عبرتناک شکست دی جائیگی سکھر کے شہری عرصہ دراز سے قلت آب،نکاسی آب کے مسئلے میں مبتلا ہیں سکھر شہر پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں متحدہ مجلس عمل سکھر سمیت ملک بھر سے کامیابی حاصل کریگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ مجلس عمل ضلع سکھر کے زیر اہتمام زبیر احمد کی رہائش گاہ پر زیر صدرات مولانا حزب اللہ جھکرو کے منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں مولانا محمد صالح اندھڑ، محمد اشرف آدم نورانی،مولانا ریاض روحانی،علامہ امداد حسین، قاری لیاقت مغل سمیت دیگر رہنما شریک تھے اجلاس میں شرکائ نے شہر میں پینے کے صاف پانی کی قلت ،سرکاری اسپتالوں میں طبی سہولیات کی عدم دستیابی، سول اسپتال کے مختلف وارڈز کے اے سی کی پراسرار گمشدگی سمیت جنریٹر کی خرابی کے باعث مریضوں کو درپیش مشکلات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے کہا کے سکھر کی تعمیر اور ترقی کے لئے آنے والے اربوں روپوں کو سکھر کے منتخب نمائندگان نے دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے سکھر کیساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک اختیار کیا گیا ہے سکھر کی تباہی کے اصل ذمہ دار یہاں سے منتخب ہونے والے ہیں 13مئی کو مینار پاکستان میں منعقد جلسہ ملکی تاریخ کا رخ بدل کر دیگا متحدہ مجلس عمل کی بحالی سے نااہل حکمرانوں کی نیندیں اڑ چکی ہیں۔