انصاف اور احتساب کا ہدف میاں نواز شریف ہیں، مسلم لیگ(ن) کے کارکن انصاف اور احتساب کی آڑ میں انتقام قبول کرنے کو تیار نہیں،علی اکبر گجر

جمعہ 11 مئی 2018 23:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات پاکستان مسلم لیگ(ن) کے لئے مشکل ضرور ہیں لیکن انتقام کی جنگ میں کامیابی حق کا پرچم تھامنے والی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ہوگی. دنیا میں کہیں جمہوریت کی ایسی شکل نہیں دکھائی دیتی جس کا احتمال پاکستان میں کیا جا رہا ہی.

انصاف اور احتساب کا نشانہ فرد واحد کو بنا کر قوم پر من پسند حکومت مسلط کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں. پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسی سیاست نہیں دیکھی گئی جب ناشتے ظہرانے اور عشائیے میں عوام کے جمہوری حق پر ڈاکہ زنی کی گئی ہو. ہر روز کی بنیاد پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کو نام نہاد احتساب کے آپریشن تھیٹر میں رکھ کر اس کا سائز چھوٹا کرنے کی کوششیں قابل قبول نہیں۔

(جاری ہے)

.عوام اپنی محبوب قیادت اور پاکستان کی خالق جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) کے حصے بخرے کرنے کی کوششوں کو نفرت کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں..