سائٹ سپر ہائی وے ،ابرہیم حیدری اور ڈاکس پولیس کی کارروائیاں، پولیس مقابلے میں زخمی ڈاکو سمیت 4ملزمان گرفتار

جمعہ 11 مئی 2018 23:44

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) سائٹ سپر ہائی وے ،ابرہیم حیدری اور ڈاکس پولیس کی کارروائیاں ،مقابلہ ،زخمی ڈاکو سمیت 4ملزمان گرفتار ،اسلحہ موٹر سائیکل ،موبائل فونز ،نقدی سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا۔تفصیلا ت کے مطابق جمعہ کو سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے مقابلے کے بعد زخمی ڈکیت سمیت 2ڈکیتوں کو گرفتار کر کے اسلحہ ،موٹر سائیکل ،موبائل فونز نقدی دیگر سامان برآمد کرلیا۔

پولیس نے زخمی ملزم کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے بتایا کہ شہری یعقوب سے 2ملزمان اظہر اور خالد لوٹ مارر کررہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقابلے کے دونوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے اور ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے ادھر ابراہیم حیدری پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مفرور ملزم شہزاد عرف سرائیکی کو گرفتار کر کے اسلحہ اور گولیا ں برآمد کرلیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے کہا کہ ملزم پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ہے اور کافی عرصے سے مفرور تھا۔پولیس نے ملزم سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے جبکہ ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر چھاپہ مار کر ایک اسٹریٹ کرمنل عالم عرف منا کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔#