پاکستان میں امریکی سفارتکار وں کی آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی کا خیر مقدم ، تعداد امریکہ میں تعینات پاکستانی سفارت کے برابر لانے اور پاکستان میں این جی اوز چلانے والے امریکیوں کی بھی واپسی کا مطالبہ ، جمعیت اہلحدیث پاکستان سندھ

جمعہ 11 مئی 2018 23:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) جمعیت اہلحدیث پاکستان سندھ کا اجلاس مرکز اہلحدیث میںچیف آرگنائزر مولانا محمد یوسف سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ مرکزی رہنما مولانا اختر محمدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی بقائ و سلامتی عوامی امنگوں کے مطابق آزادانہ پالیسیاں بنانے میں مضمر ہے وقت آگیا ہے کہ ملک پاکستان کو عملی طور پر ایک فلاحی ، اسلامی اور نظریاتی مملکت کی طرف لے جایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اسلاف نے ایک آزاد ریاست کے قیام کے لئے اپنی جان و مال اور اسباب کی قربانیاں دی تھیں نہ کہ سیکولر نظام مملکت کے لئے۔ ہم یہ عزم کرتے ہیں کہ پاکستان میں نفاذ اسلام کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ چیف آرگنائزر مولانا محمد یوسف سلفی نے کہا کہ پاکستان میں امریکی سفارتکاروں کی آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی امریکی غلامی سے نجات کی طرف پہلا قدم ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کو اپنی آزادی و خودمختاری اور نظریاتی مملکت منوانے کے لئے مزید اقدامات کر نا ہونگے۔ اہلحدیث یوتھ فورس کے ناظم حافظ محمد حنیف سلفی نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف لڑی جانے والی جنگ میں فرنٹ مین کا کردار ادا کیا ہے جس کا پاکستان اور پاکستانی عوام کو ناقابل تلافی قیمت چکانی پڑرہی ہے۔اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان میں امریکی سفارتکاروں کی تعداد امریکہ میں پاکستانی سفارتکاروں کے برابر اور امریکیوں کو پاکستان میں این جی اوز کے نام پر ملکی استحکام و سلامتی سے کھیلنے والے امریکیوں کو فوری ملک بدر کیا جائے اور ایسی این جی اوز پر مکمل پابند ی عائد کی جائے۔

اجلاس سے مولانا معاویہ سلیم، مولانا بلال احمد سلفی، وسیم الرحمن، زاہد سلفی، قاری یاسین محمدی، مدثر محمدی و دیگر نے بھی خطاب کیا #