ویمن ایشیا کپ،پی سی بی نے قومی ویمنز ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، بسمہ معروف کپتان مقرر

جمعہ 11 مئی 2018 23:44

ویمن ایشیا کپ،پی سی بی نے قومی ویمنز ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، بسمہ معروف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے ویمنز کر کٹ ایشیا کپ2018کیلئے بسمہ معروف کی قیادت میں 15رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق قومی ٹیم کی قیادت بسمہ معروف کریں گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں منیبہ علی ،بی بی ناہید،جو یر یہ روف،سیدہ نین فاطمہ،امیمہ سہیل،جویریہ ودود،سدرہ نواز،ندا ارشد،کائنات امتیاز،ثنا میر،نشرا سندھو،انعم امین،نتالیہ پرویزاور ڈیانا بیگ شامل ہیں۔ایشا کپ 3سے 10جون تک ملائشیا میں کھیلا جائے گا ،جس میں پاکستان کے علاوہ بھارت ،سری لنکا،بنگلہ دیش ،تھائی لینڈ اور ملائیشیا کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔